Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

’اسلاموفوبیا‘ مودی سے نفرت کرنے والوں کا جھوٹا پروپیگنڈا: مختار عباس

by | May 13, 2020

Mukhtar Abbas Naqvi

نئی دہلی: اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی کی شاندار کامیابیوں سے حسد کرنے والا ان کا سیاسی مخالف طبقہ بوکھلا گیا ہے اور اس نے ملک میں ’اسلاموفوبیا‘ کے جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعہ سے ہندوستان اور اس کی شمولیت پر مبنی اور تکثیریت پسند ثقافت پر حملہ کیا ہے۔
نقوی نے یہاں ایک مضمون میں ایسے حقائق اور سیاست کا پردہ فاش کیا اور کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ کچھ لوگوں کی ’خراب سیکولر سیاسی جنون‘ نے ملک کے سیکولرزم کو مسلمانوں کا ’پیٹنٹ پولیٹیکل پروڈکٹ‘ بنایا اور ساتھ ہی ہندوستانی مسلمانوں کو ترقی کے راستے دور کرنے کا گناہ بھی کیا۔ لیکن وزیراعظم نریندرمودی کی قیادت میں ملک پائیدار ترقی اور ہمہ جہت خود مختاری کی پالیسی پر چلتے ہوئے طاقتور، خودمختار، محفوظ ، خوشحال بن رہا ہے۔ ہندوستان کی شاندار کامیابیوں سے بوکھلائے پیشہ ور ’مودی فوبیا کلب‘ نے اسلاموفوبیا کارڈ کے ذریعہ جھوٹے حقائق، بے تکے پروپیگنڈے سے ہندوستان کی پائیدار ثقافت اور تہذیب کو تباہ کرنے کی سازش کرنی شروع کردی ہے۔ انہوں نے کہا اس ملک کی ثقافت ’واسودیو کٹمبکم‘ یعنی ’ساری زمین ایک کنبہ کی طرح ہے‘ پر عمل کرتی ہے۔
نقوی نے کہا کہ ایسے عناصر کے جذبات کے برخلاف، مودی کے دور میں، اسلامی ممالک کے ساتھ سب سے زیادہ دوستانہ اور قریبی تعلقات آزادی کے بعد سے ہوئے ہیں، یوروپی اور افریقی ممالک نہ صرف سعودی عرب ہندوستان کے قریب آئے ہیں، بلکہ متحدہ عرب امارات، افغانستان، روس، فلسطین، مالدیپ، ماریشس وغیرہ ممالک نے وزیر اعظم مودی کو ان کے سب سے بڑے شہری اعزاز سے بھی نوازا۔ اس کے علاوہ، مودی کو اقوام متحدہ کی جانب سے چیمپئنز آف دی ارتھ ایوارڈسے بھی نوازا گیا۔ آج، مودی کی عالمی قبولیت، مقبولیت کسی کے سرٹیفکیٹ کی محتاج نہیں ہے۔
مرکزی وزیر نے فسادات اور فرقہ وارانہ پولرائزیشن اور شاہین باغ کی سازش کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ تفتیشی ایجنسیاں اس خطرناک خونی سازش کی تہہ تک پہنچ رہی ہیں۔ قانون پردے کے پیچھے اور سامنے کھڑے مجرموں کو ایسا سبق سکھائے گا کہ اگر ان کے ذہن میں کبھی انسانیت کو لہو لہان کرنے کا ایسا خیال آتا ہے تو ان کی روح کانپ جائے گی ۔
نقوی نے کہا کہ مودی حکومت نے مذہب، ذات پات، خطے کی بنیاد پر کبھی ترقی کی حکمت عملی نہیں بنائی۔ ان کی ترجیح میں غریب ، کمزو اور محتاج طباے تھے۔ بہر حال، ان لوگوں کی معلومات کے لئے جو اسلامو فوبیا کے نام پر دنیا میں ہندوستان کو بدنام کر رہے ہیں، یہ بتانا ضروری ہے کہ مودی کے دور میں اقلیتوں کے معاشرتی، تعلیمی استحکام کے لئے کام کیا گیا ہے، جو اس سے پہلے ان کی فرضی سیکولرحکومتوں نے نہیں کیا اور جان بوجھ کر اتنے بڑے معاشرے کو ترقی کی روشنی سے دور رکھا اور بے دردی کے ساتھ اس کا سیاسی استحصال کرتے رہے۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...