Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

گجرات بی جے پی حکومت کے وزیرِ قانون کا انتخاب منسوخ کرنے کا حکم

by | May 13, 2020

Chudasma

احمد آباد: گجرات ہائی کورٹ نے قدآور بی جے پی کے رکن اسمبلی اور ریاست کے وزیر تعلیم بھوپندر سنگھ چوڈاسما کو آج بڑا جھٹکا دیتے ہوئے احمد آباد ضلع کی دھولکا سیٹ پر انہیں الیکشن میں ملی جیت کو آج منسوخ کر دیا۔ بی جے پی کے سینئر لیڈروں میں سے ایک اور کافی رسوخ دار سمجھے جانے والے چوڈاسما نے 2017 میں ہوئے گزشتہ انتخابات میں کانگریس کے اشون راٹھوڑ کو محض 327 کو نہایت کم فرق سے شکست دی تھی۔
رٹرننگ افسر دھول جانی نے اس سے پہلے 429 پوسٹل بیلٹ کو خارج کرکے انہیں گنتی میں شامل نہیں کیا تھا۔ راٹھوڑ اس کے بعد عدالت پہنچے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پوسٹل بیلٹ کی بھی گنتی ہوئی ہوتی تو نتیجہ ان کے حق میں جاسکتا تھا۔ جج پریش اپادھیائے کی عدالت نے فروری میں ہی اس معاملے کی سماعت مکمل کرلی تھی۔ انہوں نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے چوڈاسما کے انتخاب کو خارج کردیا۔ حالانکہ وہ اس معاملہ میں اعلی عدالت میں اپیل کر سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ سرخیوں میں رہنے والے معاملہ کی سماعت کے دوران ووٹوں کی گنتی کے سی سی ٹی وی فوٹیج میں چوڈاسما کے پرسنل سکریٹری کو ووٹوں کی گنتی کے مرکز پر موبائل فون پر باتیں کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ رٹرننگ افسر جانی کو بھی ان کے سلوک کے لئے عدالت نے سرزنش کی تھی۔
اسی معاملہ کو سپریم کو رٹ میں پہلے ہی چیلنج کرنے کی کوشش کرنے والے چوڈاسما کو ستمبر میں عدالت کے سامنے پیش ہونا پڑا تھا اور انہوں نے سپریم کورٹ جانے کے اپنے فیصلہ کے لئے عدالت میں افسوس بھی ظاہر کیا تھا۔ چوڈاسما کو گجرات بی جے پی کا ایک قدآور لیڈر سمجھا جاتا ہے۔ وہ تعلیم کے علاوہ کچھ دیگر محکموں کے بھی انچارج ہیں۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...