Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

کرونا کے سبب مہاراشٹر میں حالات بے قابو ہونے کا خدشہ ، مرکز سے سی اے پی ایف کی۲۰؍ کمپنیاں طلب

by | May 14, 2020

CAPF For Maharashtra

ممبئی : مہاراشٹر میں کورونا وائرس کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اس وقت مہاراشٹر میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد۲۵؍ ہزار سے زائد ہوچکی ہے ان تعداد کو دیکھتے ہوئے مہاراشٹر کورونا وائرس کا انفکشن جہاں عام شہریان میں پایا جا رہاہے وہیں پولس اہلکاربھی اس کی زد میں آچکے ہیں دوسری جانب مسلمانوں کا سب سے بڑا تہوار عیدالفطر کی تاریخ بھی قریب آتی جا رہی ہے ایسے ماحول میں ریاست میں نظم و نسق کے ماحول کو برقرار رکھنے کے لئے  ادھو سرکار نے مرکزی سرکار سے سی اے پی ایف فورس کی ۲۰ کمپنیوں کی مانگ کی ہے ۔  جسے مرکزی سرکار نے منظوری دے دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انیل دیشمکھ نے کرونا کے اس وبائی اور اس کے پھیلائو کو روکنے کے لئے ملک سمیت ریاست میں لاک ڈاون کیا گیا اس کی پاسداری کے لئے مہاراشٹر سرکار نے محکمہ پولس کو ذمہ داری سونپی تھی پولس نے رات دن محنت کرتے ہوئے سخت حالات میں بھی اپنی ذمہ داریوں کو بہ خوبی نبھایا مگر حالات ان دنوں بے قابو ہوتے جار ہے ہیں ۔

رمضا ن المبارک کا آخری عشرہ بھی جاری ہے اس کے ختم ہوتے ہی عیدالفطر جیسا بڑا تہوار آئے گا اس موقع پرمقامی پولس انتظامیہ کے کاندھوں پر مزید بوجھ نہ پڑے اور وہ اپنی ذمہ داریوں سے گھبرا نہ جائے اس لئے ادھو سرکار نے مرکزی سرکار سے مدد مانگی ہے ۔

ریاست میں پہلے ہی سے مرکزی ریزرو پولس فورس کی۳۲؍کمپنیاں تعینات ہیں ۔ جو مہاراشٹر پولس کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ کرونا وائرس کا انفکیشن ان میں بھی بڑی تعداد میں پایا جانے لگا ہے اور وہ مسلسل کورونا جیسی بیماری کا شکار ہو تے جا رہے ہیں ۔

اب تک ہزاروں پولس اہلکار کرونا سے متاثر  پائے گئے ہیں ان میں ۷؍پولس اہلکاروں کی موت بھی واقع ہوچکی ہے ۔ جن پولس اہلکاروں کو کرونا کا انفکشن ہوا ہے ایسے پولس اہلکاروں کو اس بیماری سے شفایاب ہونے میں وقت درکار ہے جو انہیں دیا جا رہا ہے ریاست میں پولس کی کمی ہونے کی وجہ سے ریاستی سرکار نے مرکز سے مدد مانگی ہے ۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...