Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

لاک ڈاون 4 میں سرخ اور کنٹیمنٹ زون میں عام لوگوں کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی رہے گی : وزیر صحت

by | May 15, 2020

Lockdown 5.0 in Maharashtra

ممبئی : کروناوائرس ۱۸؍ مئی سے شروع ہونے والے چوتھے مرحلے کے لاک ڈاون گزرے دو ماہ کے لاک ڈاون سے مختلف ہوگا جس کا اظہار وزیر اعظم نریندر مودی نے خود ہی کچھ دن قبل کیا تھا ۔ ریاستی وزیر صحت راجیش ٹوپے نے کچھ اہم امورامورپر تبادلہ خیال کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس مرحلے پر گرین زون مکمل طور پرجاری و ساری ہوگا ۔ جبکہ اورنج زون میں کچھ شرائط کے ساتھ کاروبارشروع کیے جاسکتے ہیں ۔ ریاست کے ایسے اضلاع اور دیہات جہاں کرونا کے مریض نہیں ملے ہیں وہاں لاک ڈاؤن میں بڑی حد تک نرمی کی جاسکتی ہے ۔
راجیش ٹوپے نے کہا کہ اگرچہ ضلع کا ایک حصہ ریڈ زون ہے لیکن جن علاقوں میں کرونا کے متاثرین کم ہیں وہاں پر بھی صنعتوں کوکچھ شرائط کے ساتھ جاری کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ عام لوگوں کو ریڈ زون میں کہیں اور گھومنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ وزیر صحت نے متنبہ کیا کہ خلاف وزری کرنے والوں کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا ۔
لاک ڈاؤن کے اس مرحلے کے لئے اورنج اور گرین زون میں متعدد شرائط کی پاسداری کی ضرورت ہوگی ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ معاشرتی فاصلے کی ہدایت پر عمل پیرا ہونا چاہئے ۔ اگر یہ دیکھا گیا کہ معاشرتی فاصلے کی ہدایت کی خلاف ورزی ہو رہی ہے توایسے علاقوں میں قوانین کو سخت کیا جائے گا جس کا اختیار مقامی کلکٹروں کو سونپا گیا ہے ۔
وزیر صحت نے مزید کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد ، اگر کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا جاتا ہے تو ایسےاورنج اور گرین زون میں لاک ڈاؤن دوبارہ سختی کے ساتھ نافذ کیا جائے گا ۔ اگرچہ معاشی اعتبار سے کچھ فیصلے کرتے ہوئے شہریان کی صحت کو اولیت دی جائے گی ۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...