Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

چوتھے مرحلہ کے لاک ڈاون کے لئے منصوبہ بندی اور لائحہ عمل کی تیاری

by | May 15, 2020

Sharad Pawar Arriving in Cabinet Meeting (2)

ممبئی : لاک ڈاون کی موجودہ صورتحال اور چوتھے مرحلے میں لاک ڈاون کس طرح کیا جائے گا؟ اس کی منصوبہ بندی کے لئے دادر میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی اس میٹنگ میں ریاست کی معاشی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے صدرشردپوار، وزیر داخلہ انیل دیش مکھ ، آبی وسائل کے وزیر جینت پاٹل ، وزیر صحت راجیش ٹوپے ، وزیر ماحولیات آدتیہ ٹھاکرے ، چیف سکریٹری اجوئے مہتا اور دیگر اعلی عہدیدار موجود تھے۔
لاک ڈاؤن کا تیسرا مرحلہ ۱۷؍ مئی کو ختم ہورہا ہے مرکزی حکومت لاک ڈاؤن کے چوتھے مرحلے کی منصوبہ بندی کس طرح کرے گی؟ کا فیصلہ جلد ہی لیا جائے گا ۔ مرکزی سرکار سے ہونے والی آئندہ کی میٹنگ میں مہاراشٹر حکومت کن تجاویز کو پیش کریں گی اس کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ گزشتہ ۵۵؍ دنوں سے جاری لاک ڈاؤن کے ساتھ ریاست میں صحت و طبی نظام کس طرح کام کر رہا ہے؟ ریاست میں امن و امان ، غیر ریاستی تارکین وطنوں کو بھیجنے اور اپنی ریاست کے لوگوں کو واپس لانے کے انتظامات کے دوران در پیش مشکلات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
۲۰؍ اپریل کے بعد ریاست میں سبز ، اورنج زون میں صنعتوں اور کاروباروں کو کچھ نرمی کے ساتھ شروع کیا گیا ۔ ۶۵؍ ہزار صنعتوں کو شروع کرنے کی منظوری دی گئی ہے جن میں۳۵؍ ہزار صنعتیں شروع کرنے پر ۹؍لاکھ مزدوروں دوبارہ کام کرنے لگیں گے۔ مغربی بنگال کو چھوڑ کر دیگر ریاستوں میں مزدور کوبھیجنے کا کام جاری ہے ۔ صنعت کےشروع ہوتے ہی بجلی کی کھپت میں ۵۰؍ فیصد تک اضافہ ہوا ہے ۔ ریاست سے مزدوروں کے جانے کی وجہ سے جو بحران پیدا ہوگا ؟اس کے لئے ایک لیبربیورو بھی تشکیل دیا گیا ہے ۔
اس میٹنگ میں محکمہ صحت کا جائزہ لیتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ جلد ہی اس میں خالی اسامیوں کو پر کیا جائے گا ۔ اس کے علاوہ لاک ڈاؤن کے چوتھے مرحلے میں ریاست کے کون سے علاقوں کو نرمی دی جانی چاہئے ، ریڈ زون ، کنٹینمنٹ زون میں پابندیاں کیسے نافذ کی جائیں ۔
وزیر اعلی نے مارچ کے پہلے ہفتے سے ریاستی حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے تیز رفتار اقدامات اور اس کے مثبت نتائج کے بارے بتاتے ہوئے کہا کہ مزید منصوبہ بندی کرتے ہوئے اضلاع کی حدود کھولے بغیر شرائط کے ساتھ صنعتیں جاری کیں ۔ ریاست سے ابھی بھی کرونا کا بحران ختم نہیں ہوا ہے ۔ تاہم ہم ڈاکٹروں کی ٹاسک فورس کی مدد لے رہے ہیں ۔
شردپوار نے کہا کہ اس لاک ڈاؤن نے ریاست میں شکر کی صنعت کے لئے ایک چیلنج کھڑا کردیا ہے ۔ انہوں نے وزیر اعظم کو ایک خط لکھ کر ان سے راستہ تلاش کرنے کی درخواست کی ہے ۔ ریاست میں مرکزی حکومت کی طرف سے دیئے گئے پیکیج کو کیسے نافذ کیا جائے اور ایک طرف لاک ڈاؤن کے چوتھے مرحلے میں طبی بحران کو کیسے روکا جائے اور دوسری طرف معاشی محاذ پر کس طرح مستحکم رہنا ہے اس بارے میں بھی ماہرین کی کمیٹی کی رپورٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...