ممبئی : اسٹیٹ بورڈ آف ٹیکنیکل اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے واضح کیا ہے کہ ان کے ذریعہ لیے جانے والے ۵؍ کورسیز کے سالانہ امتحانات اور آخری سال کے امتحانات ۹؍جولائی سے لیے جائیں گے اور نتائج اگست کے پہلے ہفتے میں ظاہر کیے جائیں گے ۔ کرونا وائرس کے پس منظر میں ریاستی حکومت نے ان شعبہ جات کے امتحانات کو ملتوی کر دیا تھا۔
حال ہی میں بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کی اکیڈمک کمیٹی کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں متفقہ طور پر ۹؍ جولائی کو امتحانات لینے کا فیصلہ کیا گیا ۔ جس میں بورڈ کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ونود موہتکر مہاراشٹر اسٹیٹ ٹیکنیکل ایجوکیشن نے امتحانات کے تعلق سے شیڈول جاری کیا ہے ۔ چھ ماہی ڈپلومہ کورس ، دو سالہ فارمیسی کورس ، تین سالہ مائننگ کورس اور حکومت سے منظور شدہ ڈپلومہ کورسیز کے امتحانات ہوں گے ۔

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت
ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...