Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

مزدوروں کی نقل مکانی کی وجہ سے بہت زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت

by | May 17, 2020

Udhav Thakray Meet With Commissioner and DM

ممبئی : کرونا وائرس نےملک عزیز ہندوستان کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی تباہی مچائے ہوئے ہے خاص طور پرریاست کے ریڈ زون اور اورینج زون میں۱۷؍ مئی کے لاک ڈاون کے بعد چوتھے مرحلے کے لاک ڈاون کے لئے منصوبہ بندی کرتے ہوئے ہمیں بہت محتاط رہنا ہے اس طرح کا اظہار خیال آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ریاست کے تمام ضلع کلکٹروں، ڈویژنل کمشنروں کے ساتھ ہونے والی میٹنگ میں مزید کہا کہ اپنی تجاویز اور منصوبہ بندی کی رپورٹ سے ہمیں مطلع کریں کیونکہ جلدہی مانسون کی آمد آمد ہے ہمیں خدشہ ہے کہ اس دوران موسمی بیماریوں کے ساتھ ساتھ دیگر بیماریاں اور کرونا سے بھی نبردآزما ہونا پڑے گا ۔ اسی طرح آپ کے اضلاع میں پرائیوٹ دواخانے مکمل طور پر جاری ہوئے یا نہیں؟ اس کی بھی معلومات جلد از جلد سرکار کو دی جائیں ۔
ادھو ٹھاکرے نے مزید کہا کہ ریاست کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے لاک ڈاون میں کتنی سہولت دی جائے؟ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ چوتھے مرحلے کے لاک ڈاون کے دوران ریاست کی تمام اضلاع کی سرحدیں مکمل طور پر بند رہیں گی ۔ موجودہ وقت میں بڑی تعداد میں مزدوروں نے نقل مکانی شروع کردی ہے ۔ لہذا ہمیں واقعی محتاط رہنا چاہئے اور مناسب طبی دیکھ بھال کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ انفیکشن میں اضافہ نہ ہوگا ۔ ہر صورت میں سماجی دوری کو برقرار رکھا جائے تاکہ کرونا کا انفکشن ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں یا کنٹینٹ زون والے علاقوں سے باہر نہ پھیلے اس بات کا خاص طور پر دھیان رکھنا ہوگا ۔
وزیر اعلی نے پر اعتماد طو رپر کہا کہ ہم اپریل میں انفیکشن کو روکنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ مگر جاری مئی کے مہینے میں کرونا کی ایک بڑی تعداد سامنے آنے کے ہم سب کو کروناکی چین کو توڑناہوگا۔کیونکہ بارش کے ایام میں موسمی بیماریوں کے ساتھ ساتھ کرونا سے بھی لڑنا ہےاس کے لئے ہمیں ایک میڈیکل سسٹم تیار کرناہوگا اور ساتھ ہی ریاست کے تمام پرائیوٹ ڈاکٹروں کو بھی سرکار کے ساتھ تعاون کرنے کی ضرورت ہوگی۔
ٹھاکرے کے مطابق ریاست میں فی الحال کرونا کی وجہ سے ہنگامی صورتحال کے علاوہ معاشی بحران کا بھی سامنا ہے لہذا صنعتوں اور کاروباروں کو شروع کرنا ہوگا۔ لیکن جس علاقے میں ہم کاروبار اور صنعتوں کو جاری کر رہے ہیں انہیں علاقوں میںمزید نگہداشت کی ضرورت ہے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ گرین زون میں ہم نے بین الریاستی نقل و حمل شروع کردی ہے لیکن وہاں بھی محتاط رہیں۔
ریاست میں پھنسے مزدور اور تارکین وطن کو ان کے آبائی وطن بھیجنے کے لئے سلسلہ وار انتظامات کر رہے ہیں ان مزدوروں کی جانچ بھی اشد ضروری ہے ۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...