Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

کرونا بحران کے دوران تعلیمی ادارے نہیں کھلے تو اس کی منصوبہ بندی کی ضرورت : ادھو ٹھاکرے

by | May 19, 2020

Modi and Covid19

ڈاکٹر عقیل احمد

ممبئی : ریاست میں کرونا بحران پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے اس دوران ریاست میں نئے تعلیمی سال کا آغاز بھی ہوگا کرونا کی وجہ سے نے تعلیمی سال میں کچھ تبدیلیاں لازمی ہیں۔ کسی قسم کی رخنہ اندازی نہ ہو اس کے لئے ابھی سے سخت منصوبہ بندی کی ضرورت ہے اس طرح کا اظہار خیال کرتے ہوئے ریاست کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے شعبہ تعلیم اور انفارمیشن اور ٹکنالوجی کے شعبے کے ماہرین سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ تبادلہ خیال کرتے ہوئے مزید کہا کہ کرونا کے قہر کی وجہ سے ممکن ہے کہ اسکول شروع نہیں ہوں گے ۔ لیکن تعلیم کو جاری رکھنے کو یقینی بنانے کے لئے منصوبہ بندی کی ضرورت ہے ۔
اگر وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اسکولوں کو شروع نہیں کیا جاسکتا ہے تو پھر آن لائن ایجوکیشن پر ہمیں غور کرنا ہوگا، خاص طور پر کنٹینمنٹ زون میں اسکولیں بند رہیں گے ۔ اسکول گرین زون ہونے پر ہی شروع کیے جاسکتے ہیں ۔ لیکن اگر زون کی صورتحال میں تبدیلی ہوتی ہے توہمارے لئےمسائل پیدا ہوجائیں گے ۔ ایسےشہری علاقےجہاں گرین زون ہیں تو انٹرنیٹ کی سہولیات دستیاب ہے تو آن لائن ، ورچوئل کلاس روم آپشن کو اس جگہ پر استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ دیہی علاقوں میں گرین زون زیادہ پائے جاتے ہیں ۔ اسلئے یہاں پر تیز تر انٹرنیٹ سروس کی ضرورت ہوگی ۔
وزیر اعلی نے اپنی بات کوجاری رکھتے ہوئے کہا کہ ریاست میں زیادہ سے زیادہ طلبا کو آن لائن ، ای لرننگ ، ڈیجیٹل کلاسوں کے ذریعہ تعلیمی دینے کے نظام کو تیار کرنے کی ضرورت ہے ۔ اس کے لئے شعبہ تعلیم اور ٹکنالوجی کے ماہرین سے بات کرکے ریاست کے اسکولوں کے لئے ایک منصوبہ تیار کیا جانا چاہئے ۔ ہر سال کی طرح باقاعدہ تعلیمی سال شروع کرنے کا منصوبہ بنایا جانا چاہئے ۔ اس کے لئے ملک کے دیگر حصوں کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ایک لائحہ عمل تیار کیا جائے ۔
چیف سکریٹری اجوئے مہتا نے اس مفروضے پر منصوبہ بندی کرنے کی ہدایت کی کہ تعلیمی سال کوڈ 19 کے قواعد پر عمل پیرا ہوکر وقت پر شروع ہوگا ۔ وہیں ایڈیشنل چیف سکریٹری اسکول ایجوکیشن وندنا کرشنا نے بتایا کہ ریاست کے 750 اسکولوں میں ورچوئل تعلیم شروع کردی گئی ہے۔سیکریٹری محکمہ ہائیر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن سوروبھ وجے نے بتایا کہ سال آخر کے علاوہ بقیہ طلباء کو آگے کی جماعتوں میں بھیج دیا گیا ہے ۔ اسی طرح انہوں نے نے سال کے داخلے کے لئے منصوبہ بندی کی تفصیلات بتائی اور سی ای ٹی امتحانات کے لئے تیاریاں کی جارہی ہیں ۔ بال بھارتی کی نصابی کتابوں کو پی ڈی ایف فارمیٹ میں دستیاب کیا گیا ہےاب تک ان کتابوں کو ۶۷؍لاکھ طلبائ نے ڈاون لوڈ کیا ہے ۔ اس طرح کی معلومات بھی دی گئی ۔
ویڈیو کانفرنسنگ کے دوران اس میٹنگ میں چیف سکریٹری اجوئے مہتا ، ایڈیشنل چیف سکریٹری اسکول ایجوکیشن وندنا کرشنا ، سیکرٹری ہائیر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سوراب وجئے اور ڈائریکٹر ایجوکیشن نے شرکت کی ۔

Email: aquilahmad2@gmail.com Mobile No: 9911796525 / 8851448754

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...