Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

ممبئی کے ای ایم اسپتال کا مردہ گھر لاشوں سے پر مزید ۲۵؍ لاشیں انتظار میں

by | May 21, 2020

Dead Bodies

ممبئی : ممبئی کے کے ای ایم اسپتال میں واقع مردہ خانہ لاشوں سے بھرا ہوا ہے ۔مردہ خانہ مکمل طور پر بھر جانے کی وجہ سے مزید ۲۵؍ لاشیں باہر رکھی ہوئی ہیں ۔ مختلف وجوہات کی بناء پرابھی تک لاشوں کی آخری رسومات ادا نہیں کی جا سکی ہیں جس کی وجہ اسپتال کا مردہ گھر پوری طرح سے بھر گیا ہے ۔ اہم بات یہ ہے کہ ان لاشوں کو سنبھالنے والے تمام ملازمین کو پی پی ای کٹس نہیں مل رہی ہیں ، لہذا بہت سارے ملازمین ایسی لاشوں سے رابطے میں آرہے ہیں ان ملازمین میں کورونا انفیکشن کے امکان کو مسترد نہیں کیا جاسکتا ۔ ٹریڈ یونین نے مطالبہ کیا ہے کہ ممبئی میونسپل کارپوریشن ان لاشوں کو جلد سے جلد کے ای ایم اسپتال سے نکال کر ٹھکانے لگائے ۔
پچھلے کچھ دنوں سے ، ممبئی میں شور ہے کہ کورونا سے متاثرہ افراد کے لئے اسپتال کے بیڈ دستیاب نہیں ہیں ۔ لیکن اب ہلاک شدگان کی لاشوں کو انتظار کی فہرست میں رکھنا پڑ رہا ہے ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ لاشوں کو رکھنے کے لئے اسپتال کے مردہ خانے میں جگہ نہیں ہے ۔ کے ای ایم اسپتال میں مردہ خانہ میں 26 لاشیں رکھنے کی گنجائش ہے اور یہ مکمل طور پر بھرا ہوا ہے اور اس کے باہر 25 لاشیں رکھی گئی ہیں ۔ جب تک مہلوکین کے لواحقین ، مقامی پولیس کی قانونی کارروائی اور ایمبولینس دستیاب نہیں ہوتی لاشوں کو نکالا نہیں جاسکتا ۔ لیکن چونکہ موجودہ حالات میں یہ ساری چیزیں میسر نہیں ہیں ، لہذا ان لاشوں کو آخری رسومات کے انتظار میں رکھا گیا ہے ۔
اسپتال کی یونین نے اب لاشوں کو ٹھکانے لگانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ اسپتال انتظامیہ کو اس تعلق سے کوئی سرکاری جواب موصول نہیں ہوسکا ۔ لیکن یہ کہا جارہا ہے کہ کرونا کی وجہ سے صحت کے نظام پر بہت زیادہ تناؤ کی وجہ سے ان چیزوں میں تاخیر کی جارہی ہے ۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...