Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

سخت سرکاری احکامات جاری ، نجی اسپتالوں کے اسی فیصد بستر کورونا مریضوں کیلئے محفوظ

by | May 23, 2020

Bed For Corona Patient in Private Hospital

ممبئی : کرونا کے پیش نظر ریاستی حکومت نے ایک اہم فیصلہ لیا کہ ممبئی سمیت ریاست کے تمام نجی اور چیریٹی کمشنروں کے پاس رجسٹرڈ اسپتالوں کے کل بستروں کا 80 فیصد کورونا اور دیگر مریضوں کے علاج کے لئے محفوظ رکھنا ضروری ہوگا ۔ اس فیصلے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ، نجی اسپتالوں کے میسما ، ایمرجنسی مینجمنٹ ایکٹ ، متعدی امراض کنٹرول ایکٹ ، بمبئی چیریٹیبل ٹرسٹ اور بمبئی نرسنگ ہوم ایکٹ کی دفعات کے مطابق ریاستی حکومت کے جاری کردہ حکم کی تعمیل کرنا ہوگی ۔
وزیر صحت راجیش ٹو پے نے آج یہاں کہا کہ اس سے نہ صرف کورونا مریضوں کو بستر فراہم ہوگا بلکہ علاج کی فیس کو بھی کنٹرول کیا جاسکے گا ۔ ریاستی حکومت کے حکم کے مطابق ، ان نجی اسپتالوں پر قبضہ کرنے کا اختیار ضلع کلکٹر ، میونسپل کمشنر اور ریاستی صحت عامہ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو دیا گیا ہے ۔
نجی اسپتال کورونا مریضوں سے من مانے طریقے سے معاوضہ وصول کررہے تھے ۔ مگر اب حکومتی حکم کے مطابق نجی اسپتالوں کو بھی اس ہدایت کے مطابق مقرر کردہ فیس وصول کرنا ہوگا ۔ وزیر صحت کے مطابق وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے اور نائب وزیر اعلی اجیت پوار نے نجی اسپتالوں میں 80 فیصد بستر لینے کے فیصلے کو منظوری دے دی ہے کیونکہ ممبئی کے سرکاری اور میونسپل اسپتالوں میں بستروں کی تعداد کئی کرونا مریضوں کو دستیاب نہیں ہے ۔
اسپتال میں کورونا مریضوں کے علاج معالجے کی فیس طے کی گئی ہیں ۔ اس میں صرف بیڈ، آکسیجن کی سہولیات اور انتہائی نگہداشت یونٹ میں بیڈ شامل ہیں ۔ اس حکم کے مطابق ، نجی اسپتالوں کو اپنی خدمات فراہم کرنا ضروری ہیں اگر ایسا نہیں ہوا تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ اس طرح کا انتباہ بھی وزیر صحت نے دیا ہے ۔ حکم نامے کے مطابق کورونا مریضوں کے لئے تین طرح کی فیس مقرر کی گئی ہے ایک دن کے لئے زیادہ سے زیادہ ۴؍ ہزار ،۷۵؍ سو اور ۹؍ ہزار فیس لینے کے لئے پابند کیا گیا ہے ۔ محکمہ صحت کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر پردیپ ویاس کے دستخط سے جاری کیا گیا یہ حکم 31 اگست تک ریاست میں نافذ رہے گا ۔
شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اسپتالوں کے ذریعہ من مانی فیس کے تعلق سے اپنی شکایات healthcharges@jeevandayee.gov.in پر بھیجیں ، وزیر صحت نے بتایا کہ ضلعی کلکٹر ، میونسپل کمشنر اور ریاستی ہیلتھ سروسز سوسائٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سدھاکر شندے کو شکایات کے ازالے کا اختیار دیا گیا ہے ۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...