Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

عبادت گاہیں بہت ضروری ہیں، انھیں فوراً کھولا جائے: ڈونالڈ ٹرمپ

by | May 23, 2020

Donald Trump

نیویارک : امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ ملک میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے معاملات کے درمیان تجارتی و کاروباری سرگرمیاں شروع کرنے کے بعد اب عبادت گاہوں کا تالا کھولنے کی اپیل بھی شروع کر دی ہے۔ انھوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عبادت گاہیں بہت ضروری ہیں اور انہیں اب فوری طور پر کھولا جائے۔ ایک پریس کانفرنس میں امریکی صدر نے یہ بیان دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ چرچ اور مساجد سمیت دیگر عبادت گاہوں کو ضروری سمجھتے ہیں، ریاست کے گورنرز چرچ اور دیگر عبادت گاہوں کو فوری طور پر کھولنے کی اجازت دیں۔

امریکی صدر نے عبادت گاہیں کھولے جانے کے بعد کورونا انفیکشن سے بچاؤ کے لیے احتیاطی اقدامات کیے جانے کی بھی تلقین کی۔ انھوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں مذہبی رہنما عبادت گاہوں میں لوگوں کے جمع ہونے پر اور عبادات کے دوران حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں۔ واضح رہے کہ امریکہ سمیت کئی ممالک میں عوامی اجتماعات والی جگہوں کو کورونا وائرس کی وجہ سے حفاظتی اقدامات کے تحت بند کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے گزشتہ 20 مئی کو کہا تھا کہ ملک میں بدھ کی صبح سے مذہبی مقامات دوبارہ کھول دیئے جائیں گے۔ انھوں نے اعلان کیا تھا کہ “اسرائیل میں ایک ہال میں 50 افراد کی موجودگی کے دائرے میں رکھتے ہوئے یہودی عبادت خانہ، مسجد اور چرچ کھولنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ مذہبی مقامات میں ایک دوسرے شخص کے درمیان دو میٹر کی دوری، ماسک پہننے اور حفظان صحت کے اقدامات کرنے ہوں گے۔”

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...