ممبئی : مہاراشٹر میں دن بدن کرونا کے مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے اس لئے ممبئی اور پونے اگلے ہفتہ سے ۱۰؍ دن کے لئے بند رہیں گے ۔ دونوں شہر مکمل طور پر فوج کے ماتحت ہوں گے اس طرح کےایک پیغام نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے ۔ پیغام میں کہا گیا ہے کہ اس وقت مہاراشٹر حکومت کی میٹنگ جاری ہے اور کسی بھی وقت فیصلہ لیا جائے گا ۔ مگر اس تعلق سے ریاستی حکومت کی طرف سے ایک وضاحت جاری کی گئی ہے ۔ وزیر داخلہ انیل دیشمکھ نے کہا کہ یہ پوسٹ مکمل طور پر غلط ہے ۔ اس کا مقصد افواہوں کو پھیلانا ہے ۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس پر یقین نہ کریں ۔
انیل دیشمکھ نے کہا کہ واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا کے ذریعہ افواہیں پھیلائی جارہی ہے کہ ممبئی اور پونے میں فوج تعینات کی جائے گی ۔ فوج دس دن کا کرفیو نافذ کرے گی یہ سراسر غلط ہے ۔ مہاراشٹر سائبر کرائم نے اس افواہ کو پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے ۔
ریاست میں کرونا وائرس کی زنجیرتوڑنے کے لئے لاک ڈاؤن میں۳۱؍مئی تک توسیع کردی گئی ہے۔ساتھ ہی لاک ڈاؤن کے چوتھے مرحلےکے دوران پابندیاں سخت کردی گئی ہیں ۔ ممبئی ، تھانہ ، نوی ممبئی ، پنویل ، کلیان ، ڈومبیولی ، پونے ، ناسک ، اورنگ آباد ، جلگاؤں اور ناگپور میں مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جو تشویش کی بات ہے ۔
ممبئی اور پونے شہر ہفتہ سے ۱۰؍ دن کے لئے مکمل طور پر بند رہے گا ، اس وقت ایک پوسٹ سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے ۔ ریاستی حکومت نے کہا کہ یہ پوسٹ گمراہ کن ہے اور اسی کے ساتھ ساتھ افواہوں کو پھیلارہی ہے ۔ یہ واضح کیا گیا ہے کہ کسی کو بھی اس پر یقین نہیں کرنا چاہئے اور عوام کو خوفزدہ نہیں ہونا چاہئے ۔

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت
ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...