Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

این سی پی سربراہ نے وزیر اعظم کو خط لکھ کر مہاراشٹر کیلئے مدد طلب کی

by | May 29, 2020

Sharad Pawar

ممبئی: مہاراشٹر میں کرونا کے پھیلائو کی وجہ سے کاروبار ٹھپ اورریاست کی معاشی صورتحال پریشان کن ہونے کے سبب این سی پی کے سربراہ شرد پوار نے اپنے ایک تحریری مکتوب میں رئیل اسٹیٹ اور ریاست کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی سے مدد مانگی ۔ شرد پوار نے اس مکتوب کو اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر پوسٹ بھی کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق مہاراشٹر میں کرونا وائرس کا بحران تشویشناک صورتحال اختیار کر گیا ہے۔ جس کی وجہ سے ریاست کے سبھی بڑے شہروں میں تعمیراتی کام مکمل طو رپر بند ہیں ۔ اس صورتحال سے مرکز کو آگاہ کرنے کے لئے این سی پی سربراہ شرد پوار نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک مکتوب لکھا ہے ۔ اپنے مکتوب میں انہوں نے ریئل اسٹیٹ سیکٹر اور ریاست میں رکے ہوئے مختلف کاموں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی سے مدد کی درخواست کی ہے ۔
اس مکتوب کو شردپوار اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر پوسٹ بھی کیا ہے ۔ مکتوب میں پوار نے لکھا ہے کہ رئیل اسٹیٹ ملک کی جی ڈی پی میں بہت ہی اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ لگ بھگ تین مہینوں سے کام مکمل طور پر بند پڑا ہے ۔ شردپوار نے اس سے قبل فاونڈیشن آف رئیل اسٹیٹ ڈیولپرس ایسوسی ایشن آف انڈیا کے ذریعے لکھے گئے مکتوب کا بھی حوالہ دیا ہے ۔
شردپوار نے اپنے مکتوب میں نوآباکاری، اضافی فنڈز اور جی ایس ٹی میں رعایت کے مطالبے کے ساتھ ساتھ اضافی ادارہ جاتی مالی اعانت ، سود میں رعایت اور عوامی فنڈ کے کام کے لئے بھی مدد مانگی ہے۔ نیز شرد پوار نے اپنے خط میں مزید لکھا ‘میری آپ سے درخواست ہے کہ آپ ذاتی طور پر اس معاملے کو دیکھیں اور معیشت کے ایک اہم ترین شعبے کی بحالی کے لئے ضروری اقدامات کریں ۔
واضح رہے اس سے قبل شرد پوار نے وزیر اعظم مودی کومکتوب لکھ کر ریاست کے کسانوں کے لئے مدد کی درخواست کی تھی ۔ شرد پوار نے اپنے خط میں مشورہ بھی دیا کہ اس سلسلے میں وزیر اعظم مودی کو مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کو خط لکھنا چاہئے ۔ تاکہ کاشتکاروں کو جلد از جلد مدد مل سکے ۔

Recent Posts

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...