Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

امریکہ: پرتشدد مظاہرے روکنے کے لیے کئی بڑے شہروں میں کرفیو نافذ

by | May 31, 2020

مظاہرہ

پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شہری جارج فلوئیڈ کی ہلاکت کے خلاف فلاڈیلفیا، اٹلانٹا اور لاس اینجلس جیسے بڑے شہروں سمیت کئی علاقوں میں پرتشدد مظاہرے۔
امریکی ریاست منیسوٹا کے شہر منیاپولِس میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شہری جارج فلوئیڈ کی ہلاکت کے بعد ملک گیر پرتشدد مظاہروں کو روکنے کے لیے تین بڑے شہروں لاس اینجلس، فلاڈیلفیا اور اٹلانٹا سمیت کئی علاقوں میں ہفتے سے کرفیو نافذ کر دیا گیا۔خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ملک کے کئی بڑے شہروں میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان ہفتے کو جھڑپیں ہوئیں۔ مشتعل مظاہرین نے صدر ڈونلڈٹرمپ کی تنبیہ کو نظرانداز کر دیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ حکومت پرتشدد مظاہروں کے ساتھ سختی سے نمٹے گی۔جارج فلوئیڈ پولیس کے وحشیانہ سلوک کے خلاف احتجاج کی نئی علامت بن گئے ہیں۔ ہفتے کو فلا ڈیلفیا، اٹلانٹا اور لاس اینجلس جیسے بڑے شہروں سمیت کئی علاقوں میں پرتشدد مظاہرے دن بھر جاری رہے، جس کے بعد ان علاقوں میں کرفیو نافذ کر کے لوگوں کو گھروں کے اندر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ لوئس وِیل اور کنٹکی شہر میں رات کا کرفیو لگایا گیا ہے۔ امریکہ میں انتشار کی یہ لہر کئی سال بعد دیکھنے میں آئی ہے۔
لاس اینجلس میں پولیس نے مظاہرین پر ربڑ کی گولیاں چلائیں اور لاٹھی چارج کیا جبکہ مظاہرین نے پولیس کی ایک کار کو نذرآتش کر دیا۔شکاگو اور نیویارک میں بھی پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے بعد متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔صدر ٹرمپ نے تشدد کے واقعات، بڑے پیمانے پر لوٹ مار اور منیاپولِس شہر میں آتش زنی کا الزام انتہائی بائیں بازو کے رہنماؤں پر عائد کیا ہے۔صدر کا کہنا تھا کہ فسادات میں ملوث افراد فلوئیڈ کی یاد کی توہین کر رہے ہیں۔ ‘ہم مجرموں کے چھوٹے موٹے گروپوں اور لٹیروں کو اپنے شہروں میں غارت گری اور معاشرے کو نقصان پہنچانے کی اجازت دے سکتے ہیں نہ دیں گے۔ میری انتظامیہ ہجوم کی پرتشدد کارروائیاں روکے گی اور ہم انہیں بہت سختی سے روکیں گے۔صدر ٹرمپ نے الزام لگایا کہ اینٹیفا نامی جنگجو نیٹ ورک پرتشدد واقعات کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔
پیر کی رات ، پولیس کو پڑوس کے ایک گروسری سٹور کا فون آیا جس میں یہ الزام لگایا گیا تھا کہ جارج فلائیڈ نے جعلی 20 ڈالر کے نوٹ کے ساتھ ادائیگی کی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ افسران نے معاملے کی تفصیلات بتاتے ہوئے جواب دیاہے کہ جب وہ زمین پر گرا تو انہیں پولیس کی گاڑی میں ڈالنے کی کوشش کی جا رہی تھی اسی دوران انھیں یہ کہتے ہوئے سنا گیاکہ وہ بند جگہوں سےخوف کا شکار ہو جاتا ہے۔پولیس کے مطابق اس نے افسروں کے سامنے مزاحمت کی اور اسے ہتھکڑی لگائی گئی۔واقعے کی ویڈیو میں یہ نہیں پتہ چلتا کہ تصادم کیسے شروع ہوا۔البتہ جب مسٹر چاؤن کے گھٹنے اس کی گردن پر تھے تو مسٹر فلائیڈ کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ پلیز میں سانس نہیں لے پا رہا اور ’مجھے مت مارو۔‘کاؤنٹی کے طبّی معائنہ کار کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق پولیس افسر نے مسٹر فلائیڈ کی گردن پر آٹھ منٹ 46 سیکنڈ تک گھٹنے ٹیکے تھے۔ اس دوران تقریباً تین منٹ بعد مسٹر فلائیڈ بے سدھ ہو گئے تھے۔
مسٹر چاؤن کے گھٹنا ہٹانے سے تقریباً دو منٹ قبل دوسرے افسران نے فلائیڈ کی دائیں کلائی کو نبض کے لیے چیک کیا اور وہ بھی اسے تلاش کرنے میں ناکام رہے۔ انھیں اسپتال لے جایا گیا اور ایک گھنٹے بعد انھیں مردہ قرار دیا گیا۔مسٹر چاؤن کے خلاف فوجداری شکایت میں شامل ابتدائی پوسٹ مارٹم میں ’ گلا گھونٹنے‘ کے ثبوت نہیں ملے۔طبّی معائنہ کار کے جائزے کے مطابق مسٹر فلائیڈ کو دل کی حالت اور ساتھ ممکنہ طور پر ان کے جسم میں نشے کا اثراور پھر انھیں افسر کی جانب سے روکے جانا ان کی موت کی وجہ بنا۔مسٹر فلائیڈ کے اہل خانہ اور ان کے وکیل بینجمن کرمپ نے اس کا خیر مقدم تو کیا ہے تاہم یہ بھی کہا ہے کہ یہ دیر سے کیا گیا اقدام ہے۔مقتول کے اہل خانہ نے کہا کہ وہ قتل کے مزید سنگین الزامات کے ساتھ ساتھ اس میں ملوث تین دیگر افسران کی گرفتاری بھی چاہتے ہیں۔ہنیپن کاؤنٹی کے پراسیکیوٹر مائک فری مین نے کہا کہ وہ دوسرے افسران کے لیے ’الزامات کی توقع‘ کرتے ہیں لیکن وہ مزید تفصیلات پیش نہیں کریں گے۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...