Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

کورونا بحران کے دوران ریاستی ٹرانسپورٹ کی خدمات قابل ستائش : ادھو ٹھاکرے

by | May 31, 2020

Maharashtra State Road Transport

ممبئی : مہاراشٹراسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے بیرونی ریاست کے لوگوں کو محفوظ طریقے سے اپنے آبائی وطن واپس جانے کے لئے بسیں فراہم کیں ۔ ۲۹؍ مئی تک ۵؍ لاکھ ۸؍ ہزار۸۰۳؍ تارکین وطن کو آبائی ریاستی سرحد یا قریبی ریلوے اسٹیشنوں تک۴۱؍ ہزار ۸۷۴ ؍ بسوں کے ذریعے پہنچایا گیا ہے ۔ حکومت نے دیگر ریاستوں کے لوگوں کو بسوں کے ذریعہ ان کے ریاستی حدود میں بھیجنے کے لئے صد فیصد فنڈز مہیا کراتے ہوئے اب تک ۹۴؍ کروڑ۶۶ لاکھ روپئے خرچ کئے ہیں ۔ یہ اطلاع وزیر اعلیٰ دفتر کی جانب سے دی گئی ۔
وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایس ٹی کارپوریشن اور ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر (آر ٹی او) نے یہ کام کیا ہے ۔ ایس ٹی کارپوریشن بسوں کو دستیاب کرانے اور پیدل چلنے والوں کو روکنے ، غیر قانونی طریقے سے ٹرکوں یا ٹرانسپورٹ کے دیگر ذرائع کو رو کتے ہوئے بسوں کو مہیا کرانے کے لئے متعلقہ ضلع کے ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر کے دفتر کے ذریعہ منصوبہ بند طریقے سے کام کیا گیا ہے ۔
وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے ایس ٹی کارپوریشن اور آر ٹی او آفس کے تمام افسران اور عملہ کو اس طرح کی آفات کا سامنا کرتے ہوئے عام آدمی کو خدمات فراہم کرنے پر مبارکباد دی اور شکریہ ادا کیا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ بحران کے وقت میں ان تمام ملازمین کی مدد بہت قیمتی ہے ۔ ابھی تک لال پری نے مدھیہ پردیش ، تلنگانہ ، گجرات ، چھتیس گڑھ اور کرناٹک جیسی ریاستوں کی سرحدوں تک تارکین وطن اور مزدوروں کو اپنے گھروں تک پہنچنے میں مدد فراہم کی ہے ۔
کچھ تارکین وطن مزدور نے ریلوے سروس سے فائدہ اٹھایا ہے ۔ مہاراشٹر اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بسوں کے ذریعہ مہاجر مزدوروں اور دیگر ریاستوں سے آنے والے مزدوروں کو ان کے ریاستی سرحدوں تک پہنچایا جارہا ہے اور دوسری ریاستوں میں پھنسے ہوئے مہاراشٹر کے لوگوں کو ریاست میں لانے کے لئے یہ کام جاری ہے ۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...