Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

پانچویں مرحلے کے لاک ڈاؤن کے لئے حکومت مہاراشٹر کے نئے ضابطے کے تحت کنٹینمنٹ زون میں نرمی نہیں

by | Jun 1, 2020

Maharashtra Lockdown 4.0

ممبئی: مرکزی حکومت نے سنیچر کے روزلاک ڈاؤن کے پانچویں مرحلے کے اعلان کے بعد ، مہاراشٹر حکومت نے ریاست کے لئے نئےقواعد کا اعلان کیا ہے ۔ قواعد کا اعلان چیف سکریٹری برائے ریاست نے کیا ہے۔ ریاستی حکومت نے مرکز کے جاری کردہ قواعد کے مطابق کنٹینمنٹ زون میں نرمی نہیں کی ہے۔ تاہم ، دوسرے علاقوں میں بھی چھوٹ دی گئی ہے جس کے لئے کچھ شرائط و ضوابط طے کردیئے گئے ہیں۔ لاک ڈاؤن کے لئے مہاراشٹر حکومت کے نئے رہنما اصول کے مطابق ریاست میں رات کا کرفیو رہے گا جو رات 9 بجے سے صبح 5 بجے تک رہے گا ۔
ورزش کے لئے کھلے میدان میں جانے کی اجازت ہے۔ (صبح 5 بجے سے شام 7 بجے تک) لیکن ہجوم نہیں ہونا چاہئے ۔5 جون سے کچھ علاقوں میں دکانیں کھولنے کی مشروط اجازت دی گئی ہے ۔مالز اور شاپنگ کمپلیکس کو جاری کرنے کی اجازت نہیں ہے۔جن علاقوں میں دکانیں جاری کرنے کی اجازت دی جائے گی انہیں سرکاری ضوابط کی پاسداری کتنی ہوگی ۔اگر قوانین کی خلاف ورزی ہوئی تو دکانیں بند کردی جائیں گی۔ مسافروں کی تعداد کو محدود کر تے ہوئے گاڑیوں کی بھی اجازت ہے۔ کنٹینمنٹ زون میں صرف ضروری اشیاء کی اجازت ہوگی۔ ان علاقوں میں لاک ڈاؤن کو سختی سے نافذ کیا جائے گا۔کسی کو بھی اس زون میں داخل ہونے یا باہر جانے کی اجازت نہیں ہے ۔ کنٹینمنٹ زون والے علاقوں میں کارپوریشن کو مکمل اختیارات دیئے گئے ہیں ۔
مرکزی حکومت نے کنٹیٹمنٹ زون کے علاوہ تمام زونوں میں مراعات دی ہیں ۔ مرکزی حکومت کے جاری کردہ رہنما اصول کے مطابق کنٹیمٹنٹ زون میں اشیائے ضروریہ کے علاوہ تمام دکانیں بند رہیں گی ۔اس کے علاوہ دیگر زون میں بہت ساری مراعات دی گئی ہیں ۔ریاست میں مذہبی مقامات اور عبادت گاہوں سیلون ، پارلر،ہوٹل ،مالزاور ریستورنٹ بند رہیں گے ۔ ریاست میں کھلے میدانوں میں سائیکلنگ ،رننگ اور ورزش کرنے کی اجازت دی گئی ہے ۔ مگر ہجوم ہونے پر بند کردیا جائے گا ۔ ۸؍ جون سے تمام نجی دفاتر ضرورت کے مطابق ۱۰ فی صدی عملے کے ساتھ شروع کئے جاسکتے ہیں بقیہ لوگ اپنے گھروں سے ہی کام کریں ۔ کالج ،تعلیمی ادارے ،ٹریننگ سینٹر اور کو چنگ کلاس بند رہیں گے ۔بین الاقوامی پروازیں ،سنیما ہال ،جم ،سوئمنگ پول ،گارڈن تھیٹر ،بار ،عجائب گھر ، ودھان بھون اور اسی طرح کے مقامات ،بڑی تقریبات ،مذہبی مقامات ،سیلون وغیرہ بند رہیں گے ۔
پلمبر ،الیکٹریشین، پیسٹ کنٹرول ، تکنیکی ماہرین کو معاشرتی فاصلے ،ماسک ،سینیٹائزر کا استعمال کرتے ہوئے کام کرنا ہوگا ۔ گاڑیوں کی درستگی کے لئے گیریج مالک سے پہلے وقت کا تعین کرتے ہوئے اسے درست کروانا ہوگا تا کہ زیادہ ہجوم نہ ہو ۔ گروپ اور گروہ کی شکل میں باہر نکلنا منع ہوگا ۔ ورزش کے لئے قریبی جگہ پر جانے کی اجازت ہے ۔ ۶۵ سال سے زائد عمر کے افراد اور ۱۰ سال سے کم عمر بچوں کو گھر پر ہی رہنا ضروری قرار دیا گیا ہے ۔ پورے مہاراشٹر میں رات ۹ بجے سے صبح ۵ بجے تک مکمل کرفیو ہوگا ۔
پہلا مرحلہ 24 مارچ کو 21 دن تھا۔ اس کے بعد 14 اپریل سے 3 مئی تک دوسرا مرحلہ ، تیسرا مرحلہ 17 مئی تک اور چوتھا مرحلہ 31 مئی تک ہوگا۔ لاک ڈاؤن کے پانچویں مرحلے کا اعلان گذشتہ دن کیا گیا ہے۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...