Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

پیسنجر ٹرینیں پھر سے پٹری پر دوڑنے لگیں

by | Jun 1, 2020

Indian Railways

جے پور: راجستھان کے باشندوں کے لئے بڑی خوشخبری ہے۔ پیر سے جے پور جنکشن اور شمال مغربی ریلوے کے باقی منڈل سے عام مسافروں کے لئے ٹرین چلنے کی شروعات ہوگئی ہے۔ ریلوے سفر کے لئے ضروری گائڈ لائن پہلے ہی جاری کرچکا ہے۔ کووڈ -19 کے بعد کا سفر پہلے سے تبدیل شدہ ہوگا۔ اس میں ریل مسافروں کو بہت سے احتیاط کے ساتھ سفر کرنا ہوگا۔ پیر سے این ڈبلیو آرسے چلنے والی 10 پیسینجر ٹرینوں میں جے پور کے حصے میں پہلے دن ایک ہی ٹرین آئی ہے۔ اس کے بعد دو جون سے ٹرینوں کی تعداد بڑھنے لگے گی۔
گاڑی نمبر 02307 ہاوڑہ سے جودھپور کے لئے یکم جون کو چلے گی اور 2 جون کی رات 12.35 پر جے پور پہنچے گی۔ 01 یہاں پر 12.45 بجے روانہ ہوگی۔ گاڑی نمبر 02464 جودھپور سے دہلی سرائے روہیلا کے لئے دو جون کو چلے گی اور رات 12.15 پر جے پور پہنچے گی۔ یہاں سے 12.25 پر روانہ ہوگی۔
گاڑی نمبر 02308 جودھپور سے ہاوڑہ کے لئے تین جون سے چلے گی۔ 1.50 پر جے پور پہنچے گی اور 2.05 پر روانہ ہوگی۔ گاڑی نمبر 02463 دہلی سرائے روہیلا سے جودھپور کے لئے تین جون کو چلے گی۔ رات 12.46 پر الور پہنچے گی اور 12.49 پر روانہ ہوگی۔ گاڑی نمبر 02915 احمد آباد سے دہلی کے لئے یکم جون کو روانہ ہوگی۔ یہ پیر کو صبح 4:42 پر جے پور پہنچی اور 4:52 پر روانہ ہوگئی۔
گاڑی نمبر 02478 جے پور سے جودھپور کے لئے یکم جون کو صبح روانہ ہوئی۔ گاڑی نمبر پر 02065 اجمیر سے دہلی کے لئے پیر کو صبح روانہ ہوئی۔ گاڑی نمبر 02955 ممبئی سینٹرل سے جے پور کے لئے دو جون کو چلے گی۔ رات 10:30 بجے سوائی مادھو پور پہنچے گی اور 10:40 بجے روانہ ہوجائے گی۔
گاڑی نمبر 02956 جے پور سے ممبئی سینٹرل کے لئے دو جون کو چلے گی۔ دوپہر دو بجے ممبئی کے لئے روانہ ہوگی۔ گاڑی نمبر 02916 دہلی سے احمد آباد کے لئے دو جون کو چلے گی۔ شام 5:05 پر ریواڑی پہنچے گی اور 5:07 پر روانہ ہوجائے گی۔ گاڑی نمبر 02066 دہلی سے اجمیر کے لئے یکم جون کو چلے گی۔ شام 5:48 پر ریواڑی پہنچے گی اور 5:50 پر روانہ ہوجائے گی۔ گاڑی نمبر 02477 جودھپور سے جے پور کے لئے یکم جون کو چلے گی۔ رات 10: 23 بجے پھولیرا پہنچے گی اور 10:25 پر روانہ ہوجائے گی۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...