Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

وزیر اعلی نے ’’مشن بیگین اگین‘‘ کے لئے رہنما ہدایات جاری کیے

by | Jun 2, 2020

Mission Begin Again

ممبئی : ریاست مہاراشٹر میں کرونا کے بحران سے نپٹنے کے لئے لاک ڈاون میں۳۰؍ جون تک توسیع کرتے ہوئے ریاستی وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے اسے’’مشن بیگین اگین‘‘ کا نام دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسے لاک ڈاون نہ کہو بلکہ یہ نئے انداز سے کورونا کے پھیلائو کو روکنے کے لئے نئی شروعات کا نام دیتے ہوئے۳؍ جون سے سرکاری دفاتر میں ۱۵؍ فیصد ملازمین کی حاضری سے اپنا کام دوبارہ شروع کرنے کے لئے رہنما ہدایات جاری کر دیے ہیں۔
اس کے مطابق کام کے اوقات میں اسکریننگ کی جائے نیز انہیں احاطے میں ماسک پہننا لازمی ہوگا اور ایک دوسرے سے کم از کم ۳؍فٹ کا فاصلہ رکھنا ہوگا اور غیر ضروری بھیڑ سے بچنا بھی ضروری ہونے کی ہدایات ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ دیتے ہوئے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے مزید کہا کہ کام کے اوقات میں حفظ ماتقدم کے طور پرمعاشرتی فاصلے برقرار رکھا جائے ، کھڑکیاں کھلی رکھی جائیں ۔
اگر کورونا کے مثبت اثرات پائے جانے والے شخص سے جو لوگ ۳؍ منٹ سے ۱۵؍ منٹ کے اندر ملاقات کیے ہوں انہیں بھی اپنی جانچ کروانی چاہئے، اگر وہ ماسک نہیں پہنے ہوں تو انہیں گھر پر ہی قرنطینہ میں رکھا جائے ، نیز استعمال ہونے والی لفٹ کی بٹنوں پر سینٹائز کا چھڑکاو کیاجائے نیزبار بار ہاتھ دھونے کے لئے واش روم میں سینٹائز اور صابن موجود ہونا ضروری ہے ۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...