Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

مہاراشٹر میں سمندری طوفان کے لئے تینوں فوج تیار: ادھو ٹھاکرے

by | Jun 3, 2020

Nisarga Cyclone Hit Maharashtra

ممبئی : طوفان کے خطرے کو دیکھ کر وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے آج لوگوں سے بات چیت کی۔ انہوں نے اپنے خطاب کے دوران ساحل کے قریب رہنے والے شہریوں سے گھر پر رہنے کی اپیل کی ہے۔ وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ اس طوفان کے پیش نظر آرمی ، ایئرفورس اور نیوی تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپنے دو روز قبل عوامی خطاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دو روز قبل ہی میں ریاست کی عوام کو اس طوفان کے تعلق سے خبردار کیا تھا اور اندیشہ کے مطابق یہ طوفان مہاراشٹر کی سرحد تک پہنچ گیا ہے ۔ انہوں نے توقع ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ طوفان علی باغ کے ساحلوں سے ٹکرائے گا ۔ یہ طوفان بہت بڑا ہوسکتا ہے۔ ہوائیں 100 سے 115 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی۔ دعا ہے کہ یہ طوفان ہوا میں نہ رہے۔ موسم اور حالات کو دیکھتے ہوئے کہا جا رہا ہے کہ کل دوپہر تک طوفان ساحل سے ٹکرائے گا۔ یہ طوفان ساحلی علاقوں کو بہت ہی  متاثر کرے گا۔ اس کے آنے سے قبل ہی ہم نے مکمل طور سے تیاری کر لی ہے ۔ این ڈی آر ایف کے متعدد یونٹ تعینات کردیئے گئے ہیں۔

ادھو ٹھاکرے نےبراہ راست عوام سے خطاب کے دوران ساحلی علاقوں کے شہریوں کو گھر پر ہی رہنے کا مشورہ دیا ہے ۔ انہوں نے بتایا  کہ انہیں وزیر اعظم نریندر مودی کا فون آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ مرکزی سرکار ان کے ساتھ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ۳ اور ۴ ؍ جون ساحلی علاقوں کے لئے بہت ہی اہم ہیں ۔انہوں نے گذارش کی کہ ان دونوں ہی دن عوام اپنے گھروں میں ہی رہیں  کوئی بھی گھر سے باہر نہ نکلے ۔

انہوں نےعوام سے مزید کہا کہ ریاستی حکومت طوفان کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہے۔ حکومت کی کوشش ہے کہ اس طوفان کی وجہ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہ ہو ۔ انہوں نے بتایا کہ ایک شدید طوفان جو پچھلے کچھ سالوں میں نہیں آیا تھا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یہ طوفان علی باغ کے ساحلوں سے ٹکرانے کا خدشہ ہے اس لئے ممبئی سے لے کر سندھو درگ تک ہر ایک شخص کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس طوفان کے آنے کے پیش نظر کئی جگہوں کی بجلی بند کرنی ہوگی ۔ انہوں نے عوام سے گذارش کرتے ہوئے کہا کہ اگر بجلی کی ضرورت نہ ہو اسے استعمال کرنے سے گریز کریں ۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ممبئی شہرجو کرونا وائرس سے لڑ رہا ہے اب اسے ایک طوفان کے نئے بحران کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یہ طوفان بدھ کے روز ممبئی کے ساحل پر پہنچنے کا امکان ہے۔ اس دوران محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ یہ طوفان سمندری طوفان میں بدل گیا ہے۔ سمندری طوفان کی ہوائیں چلنے والی ہوائیں 100 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں۔ بی ایم سی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے عہدیداروں نے اس صورتحال کی تیاری کے لئے وزارت میں ریاستی سرکاری عہدیداروں سے ملاقات کی ہے۔ کمشنر نے اس ضمن میں ہدایات  جاری کردی ہیں۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...