Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

کورونا وبا کے سبب مہاراشٹر کی ۱۲؍ ہزار ۶۶۸ گرام پنچایت انتخابات چھ ماہ کے لئے ملتوی

by | Jun 5, 2020

Marashtra Gram Panchayat Election

ممبئی : ریاست میں۱۲؍ ہزار ۶۶۸ گرام پنچایتوں کے جولائی اور دسمبر۲۰۲۰ کے درمیان انتخابات کرونا کے پھیلنے کی وجہ سے ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ اس طرح کی درخواست ریاستی حکومت نے ریاستی الیکشن کمیشن کو دی تھی ۔ الیکشن کمیشن نے درخواست پر غور کرنے کے بعد گرام پنچایت انتخابات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ یہ معلومات وزیر دیہی ترقی حسن مشرف نے دی۔
مشرف نے کہا کہ ریاست میں۱۲؍ہزار ۶۶۸ ؍گرام پنچایتوں کی مدت جولائی اور دسمبر 2020 کے درمیان ختم ہورہی ہے۔ اگر ان گرام پنچایت انتخابات کا انعقاد ہونا ہے تو امکان ہے کہ بہت سارے افراد عملے کی تربیت ، انتخابی نظام پر دباؤ ، ووٹنگ مشینوں کا حصول ، انتخابی مہم کے دوران ہجوم ، جلسوں ، ریلیوں کے لئے عوامی مقامات پر بھیڑ جمع ہوگی اور اس کی وجہ سماجی دوری نہ ہونے پر کرونا کے پھیلائو میں مددگار ثابت ہو گی ۔ ریاست میں کرونا کے پیش نظر اس طرح کے ہجوم خطرناک ہوسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ، گرام پنچایت انتخابات کی تیاری ، وارڈ ڈھانچے کی تجویز پیش کرنے ، وارڈ وار ووٹر لسٹ تیار کرنے میں بھی بہت وقت لگتا ہے۔ اس لئے یہ درخواست کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی ضرورت کے پیش نظر کی گئی تھی۔
مشرف نے کہا کہ ریاستی حکومت نے ریاستی الیکشن کمیشن سے درخواست کی ہے کہ وہ انتخابات ملتوی کریں اور ہدایات جاری کریں کہ اگلے چھ ماہ تک کوئی پولنگ نہ کروائیں۔ ریاستی حکومت کی درخواست کے جواب میں ریاستی الیکشن کمیشن نے آگاہ کیا ہے کہ گرام پنچایت انتخابات ، جو اختتام کو پہنچ رہے ہیں اسے اگلے احکامات تک ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے آگاہ کیا ہے کہ گرام پنچایتوں میں جہاں ۵ سال کی مدت پوری ہوجاتی ہے تب موجودہ ممبران کی بجائےمدت پوری ہونے سے قبل سرکاری سطح پر آفیسر کی تقرری کی جائے ۔ کمیشن نے مزید کہا کہ ریاستی الیکشن کمیشن وقتا فوقتا صورتحال کا جائزہ لے گا اور ریاستی حکومت کے مشورے سے انتخابات کے انعقاد کے بارے میں فیصلہ لے گا۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...