Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

آدتیہ ٹھاکرے کے محکمہ کا نام تبدیل کرنے کیلئے کابینہ کی میٹگ میں فیصلہ

by | Jun 10, 2020

Aditya Thakeray

ممبئی: ریاستی کابینہ میں آدتیہ ٹھاکرے کے پسندیدہ محکمہ ماحولیات کا نام تبدیل کردیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ آج ریاستی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔ کابینہ نے محکمہ ماحولیات کا نام تبدیل کرکے ‘ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی محکمہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ بڑی تبدیلی ماحول میں ہونے والی تبدیلیوں اور عام آدمی پر اس کے اثرات کے مدنظر کی گئی ہے۔
آدتیہ ٹھاکرے کے پاس سیاحت کے ساتھ وزارت ماحولیات بھی ہے اسے انہیں خاص طور پر دیا گیا تھا کیونکہ یہ ان کا پسندیدہ شعبہ ہے ۔ ایک خبر یہ بھی ہے کہ یہ تبدیلی بھی ان کی تجویز پر ہوئی ہے۔ آدتیہ ٹھاکرے نے کابینہ میں شامل ہونے سے پہلے ہی ان تمام معاملات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا ، چاہے وہ پلاسٹک سے پاک مہاراشٹر اور ساحل کی صفائی ہو اس کے لئے وہ محنت کرتے آرہے ہیں ۔
اس تبدیلی سے اب محکمہ ماحولیات کے کام کے دائرہ کار میں وسعت آئے گی اور کہا جاتا ہے کہ وہ جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے آب و ہوا کی تبدیلی کے اثرات کا مطالعہ کرنا چاہتے ہیں اور اس کے اثرات پر ایک بڑے منصوبے کو عملی جامہ پہنانا چاہتے ہیں۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...