Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

ساحلی علاقوں میں طوفان سے سلامتی کیلئے پناہ گاہوں کی تعمیر کا منصوبہ: اُدھو ٹھاکرے

by | Jun 10, 2020

Uddhav Thakrey

ممبئی: ورلڈ بینک کے تعاون سے طوفان کے خطرے کو کم کرنے کے منصوبے کے تحت۹۷.۳۹۷ کروڑ روپئے کے کام ساحلی علاقوں کے اضلاع میں جنگی پیمانے پر جاری کئے جا چکے ہیں اس طرح کی اطلاع وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے دی ہے ۔ عالمی بینک کے توسط سے قومی طوفان بچائو منصوبہ ، اسٹیٹ پروجیکٹ سیل ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ ، ریلیف اور بحالی کا جائزہ لینے کے لئے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ایک میٹنگ کے دوران خطاب کررہے تھے ۔
وزیر اعلی نے اس منصوبے کے تحت ساحلی اضلاع میں زیر زمین بجلی لائنوں کی تعمیر کو ترجیح دینے کی ضرورت پر زور دیا۔۷۷.۲۰۳ ؍ کروڑ روپئے کے کام تیزی سے ضلع رائے گڑھ ،رتنا گری شہر اور ضلع اور پال گھر کے سات پاڑی علاقے میں تیزی سے جاری ہیں ۔مہاراشٹر پہلی ریاست ہے جس نے منصوبہ بند زیر زمین بجلی لائنوں کی تعمیر کے لئے ۳۹۰ ؍ کروڑ کے فنڈ کو منظوری دی ہے ۔اس میں سے مالون کے لئے۹۰؍ کروڑ ،علی باغ ۲۵ کروڑ ،رتنا گری ۲۰۰ کروڑ اور سات پاڑی کے لئے ۳۵ کروڑ کی منظوری دی ہے ۔
اس منصوبے کے تحت کھار ڈیم کی مرمت کے لئے۲۲.۵۵ کروڑ روپے مہیا کیے گئے ہیں۔ اس میں ضلع رائے گڑھ میں نارویل بنانے کے لئے ۴۰.۴۴ ؍ کروڑ روپئے کچلی پٹکری کے لئے ۸۲.۱۰ ؍ کروڑ روپئے فراہم کیے گئے ہیں۔پری ڈیزاسٹر سسٹم (ای ڈبلیو ڈی ایس) کے لئے۵۳؍کروڑ روپئے مہیا کیے گئے ہیں اور مہاراشٹراس منصوبے کے تحت پری ڈیزاسٹر سسٹم کے لئے ٹینڈر شائع کرنے والی پہلی ریاست ہے۔
محکمہ امداد و بحالی کے سیکرٹری کشور راجے نمبالکر نے بتایا کہ فی الحال ساحلی علاقوں میں 11 پناہ گاہیں قائم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ 30 پناہ گاہوں کی بھی ضرورت ہے اور اس کے لئے کاغذی کاروائی جاری ہے ۔ حالیہ طوفان نے سیمنٹ کے پتروں والے مکانات کو نقصان پہنچایا اور پترے اڑ گئے لیکن کویلو والی چھتیں اپنی جگہ برقرار رہیں ۔ یہ بھی بتایا گیا کہ جن مکانات کو دوبارہ تعمیر کیا جانا ہے ان پر سمنٹ کے سلیب کی تعمیر کی جائے گی ۔
وزیراعلیٰ نے یہ بھی ہدایت کی کہ بجلی گرنے سے ہونے والے نقصان کو روکنے کے لئے علاقوں میں بجلی کے بار بار بند ہونے والے علاقوں میں بجلی کے آریسر لگانے کے لئے فوری کارروائی کی جائے۔کوکن ساحل میں ہمیشہ سمندری طوفان کا خطرہ رہتا ہے۔ کوکن ساحل کے ساتھ ساتھ تمام اضلاع کے لئے طوفان سے بچاؤ کے جو بھی منصوبے ہیں ان پر عمل درآمد کیا جان اچاہئے ۔ وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ حکومت ورلڈ بینک کی مدد سے مختلف جاری منصوبوں کو مکمل کرنے کے لئے کوشاں ہے۔
اس میٹنگ میں وزیر اعلی کے ایڈیشنل چیف سکریٹری آشیش کمار سنگھ ، پرنسپل سکریٹری وکاس کھڑگے ، ڈیزاسٹر منیجمنٹ ، ریلیف اینڈ ری ہیبلٹیشن سکریٹری کشورراجے نمبالکر ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ڈائریکٹر ابھے یاوالکر اور محکمہ کے عہدیدار ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ کے دوران موجود تھے۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...