Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

دھننجے منڈے کو کرونا ، کابینی وزراء میں تشویش کا ماحول

by | Jun 13, 2020

Dhananjay Munde

ممبئی: ریاستی وزیر سماجی انصاف کے وزیر دھننجئے منڈے کرونا سے متاثر ہوئےہیں۔ دھننجے منڈے کرونا سے متاثر ہونے والے تیسرے وزیر ہیں۔ دو دیگر اعلی عہدیدار بھی کرونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ کابینہ میں کام کرنے والے وزراء اور اعلی عہدیداروں میں تشویش اب بڑھ گئی ہے۔
دھننجئے منڈے سمیت ان کے دفتر کے پانچ افراد کرونا سے متاثر ہوئے ہیں ۔ان سب کی جانچ کی رپورٹ جمعرات رات دیر گئے موصول ہوئی ہے ۔ دھننجے منڈے کو اسپتال میں داخل کیا گیا۔ دھننجئے منڈے ہر روز منترالیہ جاتے تھے۔ منگل کو ہونے والی اس میٹنگ میں دھننجئے منڈے بھی موجود تھے۔
منڈے کے ساتھ ، ان کے ذاتی معاون ، پی اے ، ممبئی میں ڈرائیور ، بیڑ میں ڈرائیور اور باورچی کرونا سے متاثر ہوئے ہیں لیکن کسی میں کرونا کی علامات دکھائی نہیں دے رہی ہے ۔ منڈے رواں ہفتے منگل کو کابینہ اجلاس میں شریک تھے۔ دھننجے منڈے پیر کے روز بیڑ سے ممبئی واپس آئے تھے اور وہ اور ان کے عہدیدار باقاعدگی سے وزارت کے دورے پر تھے۔
اس سے قبل منترالیہ کے کچھ اعلی عہدیدار اور ملازمین بھی کرونا سے متاثر ہوئے تھے ۔ کرونا سے متاثر ہونے والے منڈے تیسرے وزیر ہیں۔ اس سے قبل جتندر اوہاڈ اور اشوک چوہان بھی کرونا سے متاثر ہونے کے بعد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں ۔
سماجی ترقی کے وزیر دھننجئے منڈے کے کروناسے متاثر ہونے کے بعد مہا وکاس اگھاڑی کے وزراء میں تشویش کا ماحول دیکھا جا رہا ہے ۔ دھننجے منڈے نے حالیہ کابینہ اجلاس کے دوران متعدد وزراء سے رابطہ کیا تھا۔ اس لئے این سی پی کے ساتھ مہا وکاس اگھاڑی کے وزرا کی تشویش بڑھ گئی ہے۔ معلومات کے مطابق اجلاس میں نائب وزیر اعلی اجیت پوار ، جتیندر اوہاڑ ، راجندشینگنے ، وجے و ٹی وار ، چھگن بھجبل ، ورشا گائیکواڑ ، سنیل کیدار اور اسلم شیخ نے شرکت کی ۔
طبی اصول کے مطابق کورونا سے مثبت پائے جانے افراد کے رابطے میں آنے والے ہر شخص کو قرنطینہ میں رکھا جاتا ہے ۔ ان کے لعاب دہن کے نمونے لے کر اس کی جانچ کی جاتی ہے ۔ چونکہ دھننجے منڈے کی رپورٹ مثبت پائی گئی ہے اور انہوں حالیہ کابینی اجلاس میں شرکت بھی کی تھی اس لئے اس اجلاس میں شامل تمام وزراء کو قرنطینہ میں رکھا جانا چاہئے مگر تادم تحریر کسی بھی وزیر کو قرنطینہ میں نہیں رکھا گیا ہے ۔
کہا جاتا ہے کہ تمام وزرا جسمانی فاصلے کے قواعد کو مدنظر رکھتے ہوئے اس میٹنگ کے دوران ایک دوسرے سے فاصلے پر بیٹھے تھے۔ اس ضمن میں وزیر صحت راجیش ٹوپے نے کہا کہ چونکہ میٹنگ جسمانی فاصلے کے اصول کے تحت ہوئی تھی اس لئے کسی بھی وزیر کو فوری طور پر کورونا کی جانچ کے لئے نہیں کہا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دھننجئے منڈے کی طبیعت بھی ٹھیک ہے۔ انہیں سانس لینے میں صرف پریشانی ہو رہی تھی۔ اب انہیں بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان کی صحت اچھی ہے۔ لہذا گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...