Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

ممبئی ہائی کورٹ کا ریاستی حکومت کو ہر ضلع میں ٹیسٹ لیب شروع کرنے کا حکم

by | Jun 14, 2020

Bombay High Court

ممبئی: مہاراشٹرا میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے یہاں پر کورونا سے متاثر مریضوں کی تعداد میں بھی دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ۔اسی کو دیکھتے ہوئے سپریم کورٹ کے بعد ممبئی ہائی کورٹ نے بھی ریاستی حکومت کو ایک نیا حکم جاری کیا ہے تاکہ وہ کورونا کے مریضوں کے لئے مناسب اقدامات کرے ۔
رتناگری میں کورونا ٹیسٹ لیب کے حوالے سے ایک درخواست دائر کی گئی تھی۔ آج اس درخواست کی سماعت ہوئی ہے۔ عدالت نے ریاست میں کورونا کی صورتحال اوراس کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی تشخیص کے لئے مہاراشٹر کے ہر ضلع میں جلد سے جلد ٹیسٹ لیب شروع کر نے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ عدالت نے ریاستی حکومت کو ہدایت کی کہ وہ آئی سی ایم آر کے رہنما اصولوں کے مطابق ہر ضلع میں ٹیسٹ لیب قائم کریں۔
ریاست میں گزشتہ دو ماہ کے دوران کروناکے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ ریاستی حکومت کی جانب سے مناسب اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔ ممبئی ، پونے میں شہر میں سب سے زیادہ کرونا ٹیسٹ لیب ہیں اور ان ہی شہروں میں کرونا سے متاثر بھی زیادہ پائے جا رہے ہیں۔ لیکن ریاست کے۱۲؍ اضلاع میں ابھی بھی ٹیسٹ لیب نہیں ہیں۔ عدالت نے کہا کہ ریاستی حکومت کو صحت کی سہولیات پر زیادہ خرچ کرنے کی ضرورت ہے۔
ادھر۱۲؍ جون کو سپریم کورٹ نے دہلی ، مہاراشٹر ، تمل ناڈو اور مغربی بنگال میں کورونا کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ عدالت عظمیٰ نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ دہلی میں کورونا کے مریضوں کی حالت کسی جانور سے زیادہ خراب ہے۔ دہلی کے مختلف سرکاری اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کچھ اسپتالوں میں مریضوں کی لاشیں کوڑے دان سے ملی ہیں۔ کورونا کے مرض کے شکار کی حالت جانوروں سے بھی بدتر ہے۔ یہ دل دہلانے والا ہے ۔ سپریم کورٹ نے دہلی ، مہاراشٹر ، تمل ناڈو اور مغربی بنگال کی ریاستی حکومتوں کو بھی نوٹس جاری کیا۔ عدالت نے ریاست کے چیف سکریٹری کو ہدایت کی ہے کہ کرونا مریضوں کے تعلق سے سرکار نے کیا اقدامات کئے ہیں اس کی جانکاری دی جائے ۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...