Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

وزیر اعلی کا آج اتوار رائے گڑھ کا دورہ ، متاثرین میں امداد کی تقسیم

by | Jun 14, 2020

CM Uddhav Thakrey Visit Cyclone Hit Area

ممبئی:وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے اتوار کو رائے گڑھ ضلع کے دورے پر جائیں گے اپنے اس دورے میں چول ، بورلی ، مروڈ کا دورہ کریں گے۔ وزیراعلیٰ طوفان سے متاثرہ افراد کو امدادی سامان اور امدادتقسیم کریں گے۔ صبح ۱۰بجے وزیر اعلی مانڈوا جیٹی اس کے بعد وہ چول جائیں گے اور اپا صاحب دھرماادھیکاری سے ملاقات کریں گے۔ چول میں صبح ۱۱بجے گھروں اور فصلوں کا معائنہ کرنے کے بعد ان کے ہاتھوں امداد ، شمسی لالٹین اور دیگر سامان تقسیم کیا جائے گا۔
وزیر اعلی دوپہر ۱۲ بجے بورلی اور دوپہر ساڑھے بارہ بجے مروڈ پہنچیں گے۔ دونوں مقامات پر ہونے والے نقصان کا معائنہ کرکے امداد تقسیم کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ کی پریس کانفرنس بھی مروڈ میں ہوگی۔ وزیر اعلی مانڈوا جیٹی سے سہ پہر ۳؍ بجے کشتی کے ذریعہ ممبئی روانہ ہوں گے۔
اس سے قبل وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے۵؍ جون کو ہونے والے نقصان کا معائنہ کرنے کے لئے علی باغ کا دورہ کیا تھا۔ اس وقت ، وزیر اعلی نے فوری طور پر طوفان سے متاثرہ علاقے کے لئے ۱۰۰ ؍ کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کیا تھا۔
طوفان کی وجہ سے جن خاندانوں کے مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے تھے ، انہیں ڈیڑھ لاکھ روپے ملیں گے۔ نامکمل مکانات کو جزوی (کم از کم ۱۵ فیصد) نقصان پہنچنے والے خاندانوں کو۱۵؍ ہزار روپئے ملیں گے۔ تباہ شدہ جھونپڑی کے لئے۱۵؍ ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے۔ کپڑوں اور برتنوں کے لئے جن خاندانوں کے مکانات مکمل طور پر منہدم ہوچکے ہیں ان خاندانوں کو ۱۰؍ ہزار روپے دیئے جائیں گے۔
۷۵؍ فیصد کے اندر متاثرہ دکانوں کے مالکان اور ٹپری والوں کو زیادہ سے زیادہ ۱۰؍ ہزارروپے فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ زراعت کا زیادہ سے زیادہ نقصان ہونے پر ۵۰؍ ہزار روپے فی ہیکٹرمدد کی جائے گی ۔ متاثرین کا پنچنامہ مکمل ہونے کے بعد متاثرین کی فہرست تیار کی جائے گی اور انہیں ان کے بینک اکائونٹ میں امداد کی رقم ادا کی جائے گی ۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...