Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

دار العلوم دیوبند کو بیرونی ممالک سے ملنے والی امداد کی جانچ کرائی جائے

by | Jun 15, 2020

دار العلوم دیوبند

دار العلوم دیوبند

سہارنپور کی خاتون وکیل فرح فیض کی سپریم کورٹ میں عرضداشت داخل،تبلیغی جماعت کے خلاف بھی نازیبا الفاظ کا استعمال
مظفر نگر: (معیشت نیوز) اس وقت جبکہ ملت مختلف بیرونی دشمنوں کے نشانے پر ہے ۔اب اسے اندر سے بھی کھوکھلا کرنے کی شر انگیزی شروع ہوچکی ہے۔سہارنپور کی ایک خاتون وکیل نے سپریم کورٹ میں عرضداشت داخل کرکے گذارش کی ہے کہ دار العلوم دیوبند کو ملنے والی بیرونی امداد کی جانچ کرائی جائے ۔
ٹائمز آف انڈیا میں شائع رپورٹ کے مطابق سہارنپور کی خاتون وکیل فرح فیض نےسپری کورٹ میں عرضداشت داخل کرکے کہا ہے کہ دار العلوم دیوبند اور تبلیغی جماعت کی سرگرمیاں مشکوک ہیں لہذا ان اداروں کو ملنے والی بیرونی امداد کی جانچ کرائی جائے۔ فرح فیض جو سپریم کورٹ کی وکیل بھی ہیں انہوں نے عدالت سے گذارش کرتے ہوئے کہاہے کہ ’’مرکزی حکومت کو یہ حکم دیا جانا چاہئے کہ وہ دار العلوم دیوبند کے خلاف انکوائری کرے اور بیرونی امداد کا جائزہ لے کیونکہ دا ر العلوم دیوبند تبلیغی جماعت کی پشت پناہی کرتا ہے اور مرکز نظام الدین کے ذریعہ اپنے افکار کی ترویج و اشاعت کرتا ہے‘‘۔فرح فیض کا یہ کہنا ہے کہ ’’چونکہ مسلمانوں کی امداد کے نام پر دار العلوم دیوبند چندہ وصولتا ہے لیکن ملت کو اس کا حساب نہیں دیتا اس لئے ضروری ہے کہ اس کو ملنے والی بیرونی امداد کی جانچ کرائی جائے‘‘۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ وہی فرح فیض ہیں جنہوں نےایک ٹیلی ویژن چینل پرتین طلاق ڈبیٹ کے دوران مفتی اعجاز ارشد قاسمی کے ساتھ بدتمیزی کی تھی جس سے دلبرداشتہ ہوکر مولانا ارشد اعجاز قاسمی نے سر عام تھپڑ جڑ دیا تھا۔ایڈوکیٹ فرح فیض بھارتیہ جنتا پارٹی کی دیرینہ خواہش یکساں سول کوڈ کی حمایتی ہیں اور اسے ملک میں نافذ کروانے کی خاطر اکثر و بیشتر راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ کے پروگراموں میں شامل ہوا کرتی ہیں۔

Recent Posts

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...

​معیشت فاؤنڈیشن کی جانب سے علماء و ائمہ کرام کے لئے آنٹرپرینیورشپ ورکشاپ کا انعقاد

​معیشت فاؤنڈیشن کی جانب سے علماء و ائمہ کرام کے لئے آنٹرپرینیورشپ ورکشاپ کا انعقاد

مغربی بنگال کے شہر مالدہ میں منعقدہ ٹریننگ پروگرام میں کئی ضلعوں کے نمائندوں کی شرکت​ مالدہ: معاشی و تجارتی رہنمائی کے لئے قائم ادارہ "معیشت " نے اپنے فاؤنڈیشن کی جانب سے تربیہ کیمبرج انٹرنیشنل اسکول کے اشتراک سے یک روزہ آنٹرپرینیورشپ اورینٹیشن ورکشاپ کا شہرمالدہ...