Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

چین نے ہمالیائی سرحد پر جھڑپ کے دوران قید میں لیے گئے ۱۰ ؍ ہندوستانی فوجیوں کو رہا کر دیا

by | Jun 19, 2020

Funeral of Indian soldiers killed in the India-China border clash

بیجنگ : چین نے ہمالیائی سرحد پر جھڑپ کے دوران قید میں لیے گئے ۱۰ ہندوستانی فوجیوں کو رہا کر دیا۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ اقدام دونوں فریقین کے درمیان بات چیت کے بعد اٹھایا گیا تاکہ پیر کو ہونے والی جھڑپ کے بعد سرحد پر حالات کو بہتر کیا جا سکے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لداخ کی گلوان وادی میں ہونے والی اس جھڑپ میں کیلوں سے لیس لاٹھیوں اور پتھراؤ کا استعمال ہوا، جس میں 20 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔
پریس ٹرسٹ آف انڈیا اور دیگر بھارتی میڈیا میں رپورٹ کیا گیا کہ چین نے جمعرات کو رات گئے 10 بھارتی فوجیوں کو رہا کیا۔ بھارتی حکومت نے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ تاہم ہندوستانی فوج نے ایک بیان میں کہا،یہ واضح کیا جارہا ہے کہ کوئی بھارتی فوجی لاپتہ نہیں۔ اخباردا ہندوکے مطابق فوجیوں کی رہائی ہندوستانی فوج اور چین کی پیپلز لیبریشن آرمی کے اعلیٰ جرنلوں کے درمیان بات چیت کے بعد طے پائی۔
پچاس برسوں میں سب سے زیادہ سنگین جھٹرپ کے لیے ہندوستان اور چین نے ایک دوسرے کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ اس متنازع سرحد پر دونوں ممالک ۱۹۶۷ میں جنگ لڑ چکے ہیں۔
بھارت میں چینی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مطالبوں کے درمیان ہزاروں لوگوں نے اس جھڑپ میں ہلاک ہونے والے 20 فوجیوں کی آخری رسومات میں شرکت کی۔ کم سے کم دو شہروں میں چینی پرچم اور صدر شی جن پنگ کے پتلے نذر آتش کیے گئے۔
ہندوستانی فوج کے مطابق ۱۸ فوجی اب بھی سنگین چوٹوں کے باعث زیرعلاج ہیں۔ چین نے اعتراف کیا ہے کہ اس کے فوجی ہلاک ہوئے تاہم اس نے تعداد ظاہر نہیں کی۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...