Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

وارڈ نمبر 65 اندھیری میں گھر گھر جاکے چیک ہو رہا ہے جسمانی درجئہ حرارت

by | Jun 20, 2020

تصویر میں درجہ حرارت جانچتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے

تصویر میں درجہ حرارت جانچتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے

ممبئی (انصاری حنان) خبر ممبئی کے اس علاقہ کی ہے جو علاقہ شہر ممبئی میں کورونا وائرس سے شروعات میں ہی متاثر ہو گیا تھا ہماری مراد اندھیری مغرب سے ہے جی ہاں قارئین اندھیری ممبئی کا وہ علاقہ ہے جہاں کورونا وائرس سے متعلق شہر کے ابتدادائی معاملات سامنے آئے تھے لیکن آج علاقہ کی عوام الناس کے احتیاط میں خاصہ فرق دیکھنے کو مل رہا ہے۔ جگہ جگہ ٹسٹنگ ریشو بڑھ رہا ہے جس سے نئے مریضوں کی شناخت جلد ممکن ہو گئی ہے جس میں علاقہ کی پولس اہلکار،اور دیگر سرکاری حکام کے علاوہ ممبئی میونسیپل کارپوریشن وارڈ نمبر 65 کی کارپوریٹر الپا جادھو کی بڑی محنتیں ہیں اب تو عالم یہ ہے کہ الپا جادھو نے کچھ ٹیمیں ترتیب دی ہیں جو وارڈ کے الگ الگ مقام، گلیوں محلوں اور بلڈنگوں میں گھر گھر جاکر مقامی افراد کے جسم کی حرارت چیک کرکے نوٹ کر رہے ہیں جس سے یقیناً محکمہ صحت اور بی ایم سی کے کاموں میں کافی سہولت پیدا ہو گئی ہے دیکھا جائے تو یہ ایک اہم قدم یے جسے وارڈ کی کارپوریٹر الپا جادھو نے اٹھاہا ہے واضح رہے کہ الپا جادھو اندھیری ودھانسبھا کے سابق رکن اسمبلی اشوک جادھو کی دختر ہیں اور دونوں ہی کا تعلق انڈین نیشنل کانگریس سے ہے انہیں وارڈ کے عوام الناس کی خاصی ہمایت حاصل ہے اور انکے اس کام سے علاقہ کے عوام کافی خوش نظر آرہے ہیں ہم نے ایک خاندان سے بات کی تو ہمیں بتایا گیا “پہلے لوگ اس بیماری سے کافی سہمے ہوئے تھے اور ٹیسٹ کروانے کے تو نام سے بھی ڈر جاتے تھے لیکن اب اس گھر گھر والی مہم سے پیشگی علامات ظاہر ہو جانے پر علاج بھی اچھے ڈھنگ سے ہو جاتا ہے اور سب سے بڑی بات یہ ہے کہ اس گھر گھر والی ٹیم میں تربیت یافتہ افراد ہیں جس کی وجہ سے ہمیں حکام کی جانب سے بہتر خدمات حاصل ہو رہی ہیں ہم امید کرتے ہیں کہ یہ وبا جلد از جلد ہمارے علاقہ اور ملک سے ختم ہو جائے گی”-

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...