Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

میعاد میں توسیع یا سبکدوشی ، چیف سکریٹری کے مستقبل پر بحث جاری

by | Jun 25, 2020

Chief Secretary Ajoy Mehta

ممبئی: چیف سکریٹری اجے مہتا کی میعاد 30 جون کو ختم ہورہی ہے اور اس پر بحث جاری ہے کہ کیا ان کی میعاد میں دوسری مرتبہ توسیع کی جائے گی یا پھر نہیں ۔ اس سے قبل اجئے مہتا کو چیف سکریٹری کی حیثیت سے توسیع دی جا چکی ہے۔ مہاوکاس آ گھاڑی میں تینوں پارٹیوں کے کچھ وزرا انھیں ایک اور توسیع دینے کے مخالف ہیں۔ اگر اجئے مہتا کی میعاد میں توسیع کی جاتی ہے تو انتظامیہ کے دیگر افسران چیف سکریٹری بننے کے موقع سے محروم ہوجائیں گے ، جبکہ بہت سے چارٹرڈ افسران ترقیوں سے محروم ہوجائیں گے۔
اگراجئے مہتا کو توسیع دی جاتی ہے تو انتظامیہ میں ناراضگی کے آثار ہیں۔سیاسی گلیاروں میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اگر اجئے مہتا کی میعاد میں توسیع نہیں کی جاتی ہے تو ادھو ٹھاکرے انہیں اپنا چیف مشیر مقرر کریں گے۔ لیکن اس کی بھی کابینہ میں موجود کچھ وزراء نے مخالفت کی ہے۔ جب کہ مہتا کو توسیع نہیں دی گئی ہے ، تین افسران تجربہ کی بنیاد پرمیدان میں ہیں۔جن میں محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری سنجے کمار بھی شامل ہیں ، جو فروری۲۰۲۱ءمیں ریٹائر ہو رہے ہیں۔
اس کے علاوہ۱۹۸۵ بیچ کے سیتارام کونٹے بھی میدان میں ہیں ، جو اس وقت جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں ایڈیشنل چیف سکریٹری ہیں۔ کونٹے نومبر ۲۰۲۱ء میں ریٹائر ہو رہے ہیں۔ محکمہ شہری ترقیات کے ایڈیشنل چیف سکریٹری پروین پردیشی بھی ۱۹۸۵ ء بیچ کے ہیں اور نومبر۲۰۲۱ء میں ریٹائر ہو رہے ہیں۔ اجئے مہتا کے تعلق سے کہا جاتا ہے کہ ان کے مراسم جہاں وزیر اعلیٰ سے بہت اچھے ہیں وہیں شرد پوار سے بھی بہت اچھے ہیں ۔ اس لئے اب منترالیہ میں یہ بحث شروع ہو گئی ہے کہ اجئے مہتا کی میعاد میں توسیع ہو گی یا پھر انہیں ۳۰؍ جون کو سبکدوش کردیا جائے گا۔

Recent Posts

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...