Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

چینی کمپنیوں سے متعلق مرکزی حکومت کی ہدایت پر ہی عمل کیا جائے گا: سبھاش دیسائی

by | Jun 25, 2020

Subhash Desai

ممبئی : ایسے وقت میں جب ہندوستان اور چین کے مابین تناؤ بڑھتا جارہا ہے ، سب کی نگاہیں چینی کمپنیوں کے ساتھ طے پانے والے معاہدوں پر مہاراشٹر حکومت کے موقف پر تھیں۔ کچھ دن پہلے وزیر صنعت سبھاش دیسائی نے کہا تھا کہ چینی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے منسوخ نہیں ہوئے تھے۔ ممبئی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ معاہدے پر عمل درآمد کیا جائے گا۔
سبھاش دیسائی نے کہا کہ ہم نے چینی کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں کو منسوخ نہیں کیا ہے۔ موجودہ صورتحال میں ہم ابھی توقف کر رہے ہیں۔ ہم حکومت ہند کی ہدایت کا انتظار کر رہے ہیں۔ لیکن آج صبح ہمیں ایک اچھی خبر ملی کہ چین کے ساتھ تنازعہ تقریبا ختم ہوچکا ہے۔ تعلقات بحال ہوں گے اس لئے مجھے نہیں لگتا کہ اس میں کوئی رکاوٹ آئے گی۔
ہینگلی ،پی ایم آئی الیکٹرو مو بیلیٹی سولیوشن جے وی وتھ اور گریٹ وال موٹرس ان کمپنیوں نے ریاست میں تلے گاؤں فیز2 اورپونے میں بالترتیب ۲۵۰؍کروڑ ،ایک ہزار کروڑ اور ۳ ہزار ۷۷۰ ؍ کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ٹوٹل ۵ ہزار ۲۰؍ کروڑ روپے کے منصوبوں پر بات کرتے ہوئے سبھاش دیسائی نے پہلے کہا تھا کہ وہ موجودہ ماحول میں مرکزی حکومت کے واضح پالیسی کے اعلان کا انتظار کریں گے۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...