ممبئی: ریاستی وزیر ہائوسنگ اور این سی پی کے تجربہ کار لیڈڑجتیندر آہواڑ نے ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر بالی ووڈ کے اداکار اکشے کمار پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’’اکشے ، کیا آپ ٹویٹر پر متحرک نہیں ہیں؟ کیا آپ نے کاریں استعمال کرنا چھوڑ دی ہیں؟ کیا آپ اخبارات نہیں پڑھتے؟ آپ کی معلومات کے لئے میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے‘‘ ۔
اکشے کمار نے یو پی اے حکومت سے نو سال قبل۱۶؍ مئی ۲۰۱۱ءکو ایندھن کے بڑھتے داموں پر ٹویٹ کیا تھا۔ اس کے نتیجے میں این سی پی لیڈر جتیندر آہواڑ نے ۹ ؍ سال بعد اب اسی معاملے پر اکشے کمار کو نشانہ بنایا ہے۔اکشے کمار نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ “میں رات کو گھر بھی نہیں جاسکتا تھا کیونکہ ایندھن کی قیمتیں دوبارہ راکٹ کی طرح بڑھنے سے پوری ممبئی پیٹرول کے لئے قطامیںر لگ رہی تھی۔ “یہ ٹویٹ اکشے کمار نے ۱۶؍ مئی ۲۰۱۱ءکو کیا تھا۔ اکشے کے اس ٹویٹ کو ڈھونڈتے ہوئے جیتندر آہواڑ نے اسے ٹیگ کرتے ہوئے اپنا ٹوئٹ کیا ۔اب دیکھنا یہ ہوگا کہ اکشے کمار جتیندر آہواڑ کی تنقید کا کیا جواب دیتے ہیں۔
کرونا کے ذریعہ ملک میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے حکومت کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ مرکزی سرکار ایندھن کی کمپنیوں کی وجہ گذشتہ کچھ دنوں سے محصول میں ہوئے نقصان کی بھرپائی کے لئے جد وجہد کر رہی ہیں۔ اس کے نتیجے میں ، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کا یہ سلسلہ لگاتار 19 واں دن ہے۔

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت
ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...