Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

بابا رام دیو کیخلاف ایف آئی آر درج ، دوا پر مہاراشٹر اور راجستھان میں بھی پابندی عائد

by | Jun 26, 2020

رام دیو

رام دیو

یوگ گرو بابا رام دیو کی مشکلیں بڑھتی جارہی ہیں ۔کورونا وائرس کی دوا بنانے کے یوگ گرو بابا رام دیو کے دعوے کو عوام کے ساتھ دھوکہ بازی قرار دیتے ہوئے دہلی کے روہنی تھانہ میں ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔بابا کے خلاف یہ ایف آئی آر سماجی کارکن اور جن سنگھرش واہنی کے کنوینر بھوپندر سنگھ راوت کے ذریعہ درج کی گئی ہے۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ اس دوا کو لانچ کرنے سے پہلے اس کا کلینکل ٹیسٹ نہیں کیا گیا ہے جو عوام کے ساتھ جعل سازی ،دھوکہ اور سازش ہے۔راوت نے کیس درج کروانے کے بعد بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ ۱۹؍ کے قہر سے جب پوری دنیا پریشان ہے، ا یسے میں بابا اس سے بچاؤ کے نام پر لوگوں کو دھوکہ دے کر صرف منافع کمانے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہیں ایسی کوششوں سے روکنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ عوام کو اس طرح سے بے وقوف نہ بناسکیں۔ واضح رہے کہ بابا رام دیو کی پتانجلی کمپنی نے نہ صرف دوا بنانے کا دعویٰ کیا ہے بلکہ دوا کی’کورونا کٹ‘ نام سے آن لائن مارکٹنگ بھی شروع کردی تھی جس پر اب حکومت کی سخت وارننگ کے بعد روک لگ گئی ہے۔
واضح رہے کہ آیوش کی وزارت نے پتانجلی آیوروید لمیٹیڈ سے کہا ہے کہ وہ جس اسپتال میں اس دوا سے متعلق تحقیق انجام دی گئی، پروٹوکول، سیمپل سائز، ادارہ جارتی اخلاقی کمیٹی سے منظوری، سی ٹی آر آئی رجسٹریشن اور تحقیق کے نتائج کا اعدادوشمار کی تفصیلات مہیا کرائے۔ وزارت نے کمپنی کو ہدایت دی کہ جب تک اس کے دعوے کی جانچ نہیں کرلی جاتی تب تک کمپنی اس دوا کی تشہیر پر روک لگا دے۔
دوسری طرف حکومت مہاراشٹر نےبھی پتانجلی کی دو ا پر جمعرات کو روک لگادی ہے۔ریاست کے وزیر داخلہ انل دیشمکھ نے بتایا کہ نیشنل میڈیکل سائنس انسٹی ٹیوٹ اس دعویٰ کا کلینکل ٹیسٹ کرےگی ۔ساتھ دوا کے اشتہار بھی بند کرنے کے احکامات دئیے گئے ہیں۔ ادھر راجستھان حکومت نے بھی اس دوا کی فروخت پر پابندی عائد کردی ہے اور جانچ کے احکام بھی جاری کئے ہیں۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...