Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

امتحانات کی منسوخی کیلئے ادھو ٹھاکرے کی وزیر اعظم سے اپیل

by | Jun 27, 2020

islamic-school

ممبئی: مہاراشٹر سمیت ممبئی میں کرونا بحران کی شدت کے پیش نظر وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے وزیر اعظم نریندرمودی کو ایک مکتوب لکھ کر درخواست کی ہے کہ کرونا وائرس کے انفکشن کے پیش نظر پیشہ وارانہ کورسیز کے آخری سال یا سمسٹر امتحانات منسوخ کرنے کے لئے متعلقہ آفیسران کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں کو بھی ہدایت جاری کریں ۔
نریندر مودی کو لکھے گئے مکتوب میں وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے مزید لکھا کہ ریاست مہاراشٹر کے اسٹیٹ ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی۱۸؍ جون کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ہونے والی میٹنگ میں مہاراشٹر اور ممبئی میں کرونا جیسی مہلک بیماری کی وجہ سے ایک بڑی تعداد انفکشن کا شکار ہوئی اس صورت حال پر تبادلہ خیال کرنے کے بعد غیر پیشہ ور کورسوں کے ساتھ ساتھ پیشہ ورانہ کورسیز کے آخری سال کے امتحانات نہیں کرانے اور یونیورسٹیوں نے ان کی تشخیص کی بنیاد پر طلبائ کو ڈگریاںتفویض کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ اس کے علاوہ طلبائ و طالبات کو یہ بھی اختیارات دیے گئے ہیں کہ جب بھی امتحانات منعقد ہونگے وہ ان میں بیٹھ سکتے ہیں۔
وزیر اعلی اور ماہرین تعلیم کے ساتھ ساتھ یونیورسٹیوں کے نمائندوں کے درمیان ہونے والی میٹنگ میں یہ فیصلہ بھی لیا گیا کہ صرف متعلقہ اعلی ادارے پروفیشنل کورسیز کے امتحانات سے متعلق فیصلہ کریں گے کیونکہ وہی ان کو آف آرکیٹیکچر(سی او اے) فارماسیوٹیکل کونسل آف انڈیا باقاعدہ بناتے ہیں۔ ان اعلی اداروں میں آل انڈیا کونسل برائے ٹیکنیکل ایجوکیشن(سی آئی) کونسل آف انڈیا کونسلرز(بی سی آئی) نیشنل کونسل آف ٹیچر ایجوکیشن (این سی ٹی ای) ، نیشنل کونسل برائے ہوٹل منیجمنٹ اینڈ کیٹرنگ ٹکنالوجی(این سی ایچ ایم سی ٹی) بھی شامل ہیں۔
وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کے ذریعہ لکھے گئے خط میں درخواست کی گئی ہے کہ اعلی سطح کے قومی اداروں کو پیشہ ورانہ کورسیز کے آخری سال؍سمسٹر امتحانات منسوخ کرنے کے ریاستی حکومت کے فیصلے پر عمل درآمد کرنا چاہئے اور اس سلسلے میں ضروری ہدایات جاری کی جائیں۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...