Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

یوپی بورڈ: 10ویں اور 12ویں جماعت کے نتائج کا اعلان!

by | Jun 27, 2020

اتر پردیش کے تقریباً 56 لاک طلبہ نے 10ویں اور 12ویں جماعت کے امتحانات دئے تھے، یو پی کے نائب وزیر اعلیٰ دنیش شرما نے پریس کانفرنس کر کے نتائج کا اعلان کیا۔ جانیں کیسے دیکھیں نتیجہ!
لکھنؤ: اتر پردیش بورڈ کی جانب سے آخر کار 10ویں اور 12ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس مرتبہ امتحانات میں 56 لاکھ سے زیادہ طلبہ اور طالبات بیٹھے تھے۔ اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ دنیش شرما نے پریس کانفرنس کر کے نتائج کا اعلان کیا۔اس بار ہائی اسکول میں طلبا کی کامیابی کی شرح 83.31 فیصد رہی ہے، جبکہ انٹرمیڈیٹ کے 74.63 فیصد طلبا کامیاب قرار دئے گئے ہیں۔ یو پی بورڈ 10 ویں اور 12 ویں جماعت میں اس مرتبہ باغپت کے طالب علم اور طالبہ نے اول مقام حاصل کیا ہے۔ باغپت کی ریا جین 96.67 فیصد نمبرات لے کر 10 ویں کی ٹاپر بنیں جبکہ 12 کو انوراگ ملک نے 97 فیصد نمبرات ٹاپ کیا ہے۔
یوپی بورڈ کی ان ویب سائٹوں پر نتیجہ دیکھا جا سکتا ہے:
upmspresults.up.nic.in
upresults.nic.in
upmsp.edu.in
ٹول فری نمبر سے بھی جان سکتے ہیں
طلبا ہائی اسکول یا انٹر میڈیٹ کا نتیجہ ٹول فری ہیلپ لائن نمبروں کا استعمال کر کے بھی جان سکتے ہیں۔ ہیلپ لائن نمبر 1800-180-5310 اور 1800-180-5312 پر کال کی جا سکت ہے۔ یہاں پر طلبا سوالوں کے جواب بھی جان سکتے ہیں تاکہ تناؤ کو کم کرنے میں مدد مل سکے۔ ان ہیلپ لائن نمبروں پر صبح 8 سے رات 8 بجے تک کال کی جا سکتی ہے۔
اس سال 10ویں کے 3024632 جبکہ 12ویں کے 2586440 طلبہ و طالبات امتحان میں بیٹھے تھے۔ دسویں کے امتحانات 18 فروری سے 3 مارچ تک جبکہ بارہویں کے امتحانات 18 فروری سے 6 مارچ تک لئے گئے تھے۔
جہاں ایک طرف کورونا بحران کے پیش نظر سی بی ایس ای اور آئی سی ایس ای جیسے قومی بورٖ اپنے امتحانات مکمل کرانے میں ناکام رہے وہیں یوپی بورڈ نے نہ صرف امتحانات کو بروقت پورا کرا لی بلکہ لاک ڈاؤں کے دوران ریکارڈ وقت میں 1.2 لاکھ اساتذہ نے 56 لاکھ طلبا کی 3.5 کروڑ انسر شیٹوں کی تشخیص بھی کی۔
یو پی بورڈ کے نتائج کا اعلان مرتبہ الہ آباد کے بجائے لکھنؤ سے کیا گیا ہے۔ نتائج کا اعلان اپریل کے مہینے میں کیا جاتا تھا لیکن کورونا وائرس وبا کی وجہ سے اس میں تاخیر ہوئی۔
اپنا نتیجہ اس طرح دیکھیں:
سب سے پہلے بورڈ کی ویب سائٹ upmsp.edu.in یا upresults.nic.in پر جائیں
result link پر کلک کریں
مطلوبہ تفصیلات پر کریں
سب مٹ کریں
نتیجہ آپ کی اسکرین پر آ جائے گا
پرنٹ آؤٹ ضرور لے لیں تاکہ بعد میں کام آ سکے

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...