Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

پاکستان اسٹاک ایکسچینج پرناکام حملہ،4دہشت گرد جہنم رسید

by | Jun 29, 2020

پاکستان اسٹاک ایکسچینج

پاکستان اسٹاک ایکسچینج

ممبئی : (معیشت نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ ناکام بنا دیا گیا ہے جبکہ حملہ آور جہنم رسید ہوچکے ہیں۔مقامیمیڈیا رپورٹس کے مطابق صبح 10 بجکر 5 منٹ پر 4 کار سوار دہشت گرد پاکستان کی وال اسٹریٹ کہلانے والی آئی آئی چندریگر روڈ سے متصل گلی میں واقع پاکستان اسٹاک ایکسچینج پہنچے اور انہوں نے گاڑی پارکنگ میں چھوڑ کر اسٹاک ایکسچینج میں داخلے کی کوشش کی تو ابتدا میں ہی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، مرکزی دروازے پر تعینات پولیس اہلکاروں اور نجی سکیورٹی گارڈ نے بھرپور مزاحمت کی، فائرنگ کے تبادلے میں 4 سکیورٹی گارڈ، ایک پولیس افسر جاں بحق اور تین اہلکار زخمی ہوگئے تاہم دو حملہ آور بھی مارے گئے، باقی ماندہ دو حملہ آوروں نے اندر داخل ہوکر ٹریڈنگ ہال کے باہر دستی بم پھینکا اور فائرنگ شروع کردی، تاہم سندھ پولیس کا صدر دفتر قریب ہی ہونے کے باعث پولیس اور رینجرز فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے۔ دہشت گردوں سے آدھے گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا جس میں دونوں دہشت گرد ہلاک اور 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے ڈوئچے ویلے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ آوروں کے خلاف پولیس کی بروقت کارروائی سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں موجود تمام عملہ اور عمارت بڑی تباہی سے محفوظ رہی۔انکا کہنا تھا کہ “دہشت گرد جدید ہتھیاروں اور دستی بموں سے لیس تھے اور عمارت میں موجود عملے کو یرغمال بنانا چاہتے تھے لیکن سکیورٹی اہلکاروں نے بہادری سے مقابلہ کرکے حملے کو ناکام بنادیا ہے۔” پاکستان اسٹاک ایکسچینج ملکی معیشت کا اہم ستون ہونے کے باعث ماضی میں دہشت گردوں کے حملوں کی زد میں رہی ہے اور پی ایس ای سے وابسطہ افراد اب بھی مختلف خدشات کا اظہار کررہے ہیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے رکن ممتازتاجرظفرموتی کا کہنا ہے ہمیں کئی سالوں سے دھمکیاں مل رہی تھیں۔ بہترسکیورٹی ہونے کے باعث دہشت گرد اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں نہ گھس سکے۔ کورونا وائرس کے باعث عمارت میں لوگ بھی کم تھے عام حالات میں چھ سے سات ہزار افراد پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں موجود ہوتے ہیں ۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بورڈ آف ڈائریکٹر عابد علی کے مطابق حملہ ملکی معیشت کوتباہ کرنے کی ایک سازش ہے لیکن ہم نے ٹریڈنگ جاری رکھ کردہشت گردوں کوجواب دے دیا ہے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اب بھی ٹریڈنگ جاری ہے ۔ اسٹاک ایکسچینج کی غیر معمولی حیثیت کے باعث اسٹاک عمارت میں سکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات کیے گئے تھے۔
کراچی کے آئی جی کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے مبینہ طور پر پولس افسران کے کپڑے پہنے ہوئے تھے، جو وہ آف ڈیوٹی پہنتے ہیں۔ دہشت گردوں نے جدید اسلحوں کے ساتھ حملہ کیا اور ایک بیگ لے جا رہے تھے جس میں غالباً دھماکہ خیز مادہ ہو سکتا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے آس پاس کے علاقے کو خالی کرا لیا گیا ہے۔ زخمیوں کو نزدیکی اسپتال میں عالج کے لیے داخل کرایا گیا ہے۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...