Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

ہندوستان کے غریب عوام کو 5کلو گیہوں یا 5 کلو چاول اور1کلو چنا کا عطیہ

by | Jun 30, 2020

وزیر اعظم نریند مودی نے ان لاک 2کے خطاب میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا

نریند مودی

نئی دہلی :وزیراعظم نریندر مودی نے آج، منگل کو قوم کے نام اپنے چھٹے خطاب کا آغاز اس بات سے کیا کہ ہم اَن لاک ڈاؤن 2میں ایک ایسے موسم میں داخل ہورہے ہیں جس میں سردی ، کھانسی اور بخار وغیرہ بڑھ جاتے ہیں۔ میں آپ سب کی صحت کے لئے دعاگو ہوں اور آپ بھی اپنا خیال رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم کورونا سے ہونے والی اموات کا موازنہ کریں تو ہم مستحکم حالت میں ہیں۔ بروقت لاک ڈاؤن اور دیگر فیصلوں نے ہندوستان میں لاکھوں افراد کی زندگیاں بچائیں۔ لیکن ہم یہ بھی دیکھ رہے ہیں جب سے ملک میں اَن لاک شروع ہوا ہے ، تب سے سماجی اور معاشرتی طور پر جس احتیاط کی ضرورت تھی، اس میں لاپروائی برتی گئی ۔ اَن لاک سے قبل ہم دو میٹر کی دوری ، ماسک کا استعمال اور دن میں کئی کئی بار ہاتھ دھونے جیسے احتیاطی اقدامات پر عمل پیرا تھے لیکن آج جب ہمیں زیادہ محتاط ہونے کی ضرورت ہے ہم لاپروا ہوگئے ہیں ۔ یہ بات باعث تشویش ہے۔
وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ لاک ڈاؤن کھولتے وقت بہت سارے اصولوں پر عمل کرنا تھا جس پرہم نے عمل کیا ، اب ملک کے شہریوں کا فرض ہے کہ وہ بھی اسی طرح کی احتیاط برتیں اور اصولوں پر عمل کریں، بالخصوص وہ علاقے جو کنٹیمنٹ زون ہیں ، وہاں زیادہ توجہ دینے اور محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ آپ نے دیکھا ہوگا کہ ایک ملک کے وزیراعظم کو صرف اس لئے ۱۳؍ہزار روپے جرمانہ ادا کرنا پڑا کہ انہوں نے عوامی مقامات پر ماسک کا استعمال نہیں کیا تھا۔
وزیراعظم نے کہا کہ اس موقع پر میں ایک اہم اعلان کررہا ہوں ، یہ کہ پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کے تحت غریبوں کو مفت راشن کی اسکیم کو پانچ مہینے بڑھایا جارہا ہے ۔ اب یہ اسکیم نومبر تک ملک میں لاگو رہے گی ۔ اس اسکیم کے تحت غریبوں کو پانچ کلو مفت گیہوں یا چاول اور ایک کلو چنا دیا جائے گا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس اسکیم کو نومبر تک لاگو کرنے میں ۹۰ ہزار کروڑ کا اضافی خرچ آئے گا ۔ وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ جب سے یہ اسکیم شروع ہوئی ہے، تب سے نومبر تک اس میں ڈیڑھ لاکھ کروڑ تک کا خرچ آئے گا ۔ اس موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ کورونا سے لڑتے ہوئے ہندوستان میں ۸۰؍کروڑ سے زیادہ لوگوں کو تین مہینے کا راشن دیا گیا تھا نیز پچھلے تین مہینوں میں پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کے تحت غریبوں کے کھاتے میں پیسے بھی ڈالے گئے ہیں۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...