Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

دس دن کیلئے ممبئی، تھانہ اور ناسک میں مکمل لاک ڈائون، دوائوں کی دکانیں بھی صرف صبح ۹؍ سے شام ۵؍ بجے تک ہی کھلیں گی

by | Jul 1, 2020

Maharashtra Lockdown 4.0

ممبئی : ممبئی میٹروپولیٹن علاقے میں کرونا وائرس کے مریضوں میںدن بدن اضافہ ہورہا ہے۔ اگرچہ ممبئی میونسپل کارپوریشن نے دھاراوی جیسے کچی آبادی والے علاقوں میں وباء پر قابو پالیا ہے لیکن ممبئی سے باہر مضافاتی علاقوں میں بڑی تعداد میں مریض پائے جا رہے ہیں۔اس لئے ریاستی حکومت نےاب پوری طرح سے لاک ڈائون کا فیصلہ کیاہے۔اس سے قبل اعلان کیا گیا تھا کہ نئی ممبئی اور تھانہ میں لاک ڈائون قانون میں سختی کی جائے گی ۔مگر اب میرا بھائندر میں لاک ڈائون میں سختی کئے جانے کا اعلان کیا گیا ہے ۔
میرا بھائندر میں یکم جولائی سےدس جولائی تک مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس عرصے کے دوران صرف دودھ اور دوائیوں کی دکا نوں کے علاوہ باقی دکانیں بند رہیں گی۔ ضروری سامان کی گھر کی فراہمی کی اجازت ہے۔ یہاں تک کہ دوائوں کی دکانیں بھی اس دوران صبح ۹؍ بجے سے شام ۵؍ بجے تک ہی کھلی رہیں گی اس طرح کی اطلاع میونسپل کارپوریشن نے دی ہے۔
۲۹؍جون تک ، میرا بھائندر۹؍ ہزار افراد کے کرونا ٹیسٹ کئے گئے تھے جس میں سے ۳؍ ہزار سے زائد لوگ مثبت پائے گئے تھے ۔اسی طرح ۱۴۲؍ مریضوں کی موت کرونا کی وجہ سے ہو ئی تھی۔ ساتھ ہی میرا روڈ علاقے میں بھی کرونا کے مریض بڑی تعداد میں پائے گئے تھے ۔کارپوریشن کے علاقے میں پائے جانے والے نصف سے زائد مریض اسی علاقے کے ہیں ۔اس لئے یہاں پر سختی سے لاک ڈائون کیا جا رہا ہے ۔
تھانہ ضلع میں بھی آئندہ دس دنوں تک مکمل لاک ڈائون کا اعلان کیا گیا ہے۔ تھانہ شہر کے ۲۲؍ علاقے ہاٹ اسپاٹ قرار دیئے گئے ہیں ۔ یہاں بھی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے جولائی ماہ کے ابتدائی دس دنوں تک لاک ڈائون میں سختی کا اعلان کرتے ہوئے میونسپل کمشنر نے صرف دوا اور دودھ کی دکانوں کو کھلا رکھنے کی اجازت دی ہے ۔عوام کو صرف ضروری اشیاء کی خریداری کے لئے ہی باہر نکلنے کی اجازت ہو گی ۔
ناسک ضلع میں ابتدا میں کورونا کا کوئی خطرہ نہیں تھا لیکن ناشک شہر میں بتدریج یہ خطرہ بڑھتا جارہا ہے۔ ناسک شہر میں کرونا کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر غور کرتے ہوئے عوامی کرفیو شام۷؍بجے سے صبح ۵؍بجے تک سخت کردیا جائے گا۔ شام سات بجے کے بعد بغیر کسی وجہ کے گھر سے نکلنےوالوں پر سخت کاروائی کی جائے گی ۔ اس کے علاوہ ، بھیڑ والے مقامات پر کرونا کے بڑھتے ہوئے انفیکشن کی وجہ سے ان مقامات کو ’’نو وہیکل زون‘‘ قرار دیا جائے گا اس طرح کی اطلاع ناسک ضلع کے نگراں اور وزیر تغذیہ چھگن بھجبل نے دی ہے ۔ناسک ضلع میں اب تک ۴؍ ہزار سے زائد کرونا کے مریضوں کی تشخیص کی گئی ہے ۔۱۰۳؍ مریضوں کی حالت کافی تشویش ناک ہے ۔ اب تک ۲۳۶؍ افراد کی کرونا کی وجہ سے موت ہو گئی ہے ۔ جن میں صرف ۹۹؍ افراد کا تعلق ناسک شہر ہے ۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...