Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

کرناٹک کے بلاری ضلع میں کورونا سے مرنے والوں کی غیر مہذب تدفین کا واقعہ انسانیت سوز

by | Jul 1, 2020

عبد الحنان

عبد الحنان

ایس ڈی پی آئی
بنگلور۔(پریس ریلیز)۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی)کرناٹک شاخہ نے بلاری ضلع میں کورونا سے مرنے والوں کی انتہائی غیر مہذب تدفین کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت سوز قرار دیا ہے۔ اس سانحہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایس ڈی پی آئی ریاستی جنرل سکریٹری عبدالحنان نے کہا ہے کہ یہ واقعہ انسانیت پر داغ ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس واقعہ سے معاشرے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور کورونا کے متاثرین کو مناسب سہولیات فراہم کرنے میں بلاری ضلعی انتظامیہ اور ریاستی حکومت بری طرح ناکام ہوئی ہے۔ انہوں نے عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس لاپرواہی کے خلاف متحد ہوکر احتجاج کریں جس میں بدعنوان انتظامیہ کے ذریعہ انسانوں لاشوں کی غیر مہذب تدفین کی گئی ہے۔ ایس ڈی پی آئی ریاستی جنرل سکریٹری عبدالحنان نے اس بات کی طرف خصوصی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوویڈ وبائی مرض ریاست کرناٹک میں تیزی سے پھیل رہی ہے اور اسپتالوں میں کوویڈ کے مریضوں کو داخلے سے انکار کے متعدد اقعات ریاست بھر سے موصول ہورہے ہیں۔ سرکاری اسپتالوں میں افراتفری کی اطلاعات ہیں۔ اس سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وبائی مرض پر قابو پانے اور علاج کرنے پر حکومت کی توجہ انتہائی ناکافی ہے۔ جبکہ ہماری ریاست 7کروڑ آبادی پر مشتمل ہے اور ریاست میں وبائی بیماری وسیع پیمانے پر پھیل رہی ہے۔ حکومت تمام مثبت معاملات کیلئے مزید سرکاری اسپتالوں، بیڈس، طبی ساز وسامان، طبی عملہ، اسپتالوں کی تعداد بڑھانے اور مزیدطبی سہولیات وغیرہ کا بندوبست کرنے کی کوشش نہیں کررہی ہے۔
اس کے بجائے حکومت مریضوں کو پرائیوٹ اسپتالوں کو بھیجنے کا کام کررہی ہے اور حکومت کا یہ اقدام بالکل غلط ہے۔ اس سے غریب اور متوسط طبقے کے لوگوں کے ساتھ انتہائی ناانصافی ہوگی اور حکومت کا اس مرض پر قابو پانے میں ناکام ہونے کے امکانات بھی بڑھ جائیں گے۔ایس ڈی پی آئی ریاستی جنرل سکریٹری عبدالحنان نے اس بات پر زور دے کر کہا ہے کہ وبائی مرض سے لڑنے اور قابو پانے کیلئے عوام کی طرف سے چیف منسٹر فنڈ میں 291کروڑ روپئے جمع ہوئے ہیں۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ اس فنڈ کو لوگوں کے علاج کیلئے استعمال کرتے ہوئے لوگوں کو مفت اور اعلی طبی علاج مہیا کرنا کرے۔ سرکاری اسپتالوں اور اس کی سہولیات میں اضافہ کرے۔ حکومت اس بات کویقینی بنائے کے مریضوں کے علاج کے دوران ان کے ساتھ غفلت،امتیازی سلوک، استحصال، دھمکی اور لاپرواہی وغیرہ نہ ہوپائے۔ عبدالحنان نے حکومت کو متنبہ کیا کہ اسے ریاست کے ہر مریض کیلئے مفت اور بہترین طبی علاج کو یقینی بنانا چاہئے۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...