Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

سبھی اضلاع میں پلازمہ مراکز کے قیام کا اعلان ، متاثرین کے رشتہ داروں کی تسلی کیلئے کیمرے بھی نصب کئے جائیں گے

by | Jul 3, 2020

Rajesh Tope Meeting with Religious Leaders (1)

ممبئی: کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ریاست میں پلازما تھراپی میں اضافہ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس تعلق سے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے بتایا کہ اب ہم ہر ضلع میں پلازمہ مراکز کا آغاز کررہے ہیں۔ یہ تھراپی کرونا سے بچاؤ کے لئے مفید ہے۔ 10 میں سے نو مریض پلازمہ تھراپی سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ اس لئے ہم ہر ضلع میں پلازمہ مراکز شروع کر رہے ہیں ۔
کچھ علاقوں میں غیر ضروری ہجوم بڑھ رہا ہے۔ جس کی وجہ سے دو کلومیٹر کے اندر ہی نقل وحمل جیسے فیصلے لئے جارہے ہیں تاکہ بغیر کسی وجہ کے لوگ باہر نہ جائیں۔ کئی مقامات سے شکایت موصول ہو رہی ہیں کہ عوام مقامی انتظامیہ کے ساتھ بد تمیزی بھی کر رہے ہیں ۔ اگر مقامی انتظامیہ کرفیو نافذ کررہی ہے تو اسے یہ حق ریاستی حکومت نے دیا ہے تا کہ کرونا کی وباء پر قابو پایا جاسکے۔ بہت سے لوگوں کو کچھ پتہ نہیں ہے اس لئے وہ باہر نکل جاتے ہیں اور اپنی گاڑیاں ضبط کروالیتے ہیں۔ یہ قدم کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس پر قابو پانے کے لئے اٹھایا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے کمشنر کو ہدایت کی ہے کہ وہ لوگوں کے ساتھ زیادہ سختی نہ کریں۔
اسپتال کے آئی سی یو میں داخل مریضوں کے رشتہ دار انہیں دیکھ سکیں اس کے لئے محکمہ صحت کی جانب سے تمام اسپتالوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے آئی سی یو وارڈوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائیں۔ انہوں نے بتایا کہ ابھی تک صوبہ میں کمیونٹی چین نہیں پھیلی ہے ۔ جو لوگ مثبت پائے جاتے ہیں وہ گھر میں یا قرنطینہ مرکز میں رکھے جارہے ہیں ۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...