Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

کانپور میں 8جوانوں کی ہلاکت پر راہل اورپرینکا گاندھی کا یوگی حکومت پر نشانہ

by | Jul 3, 2020

تصویر شوشل میڈیا

تصویر شوشل میڈیا

کانپورـ:کانپور میں 8 جوانوں کی ہلاکت پر پرینکا گاندھی نے یو گی سرکار کو نشانہ بنایا ہے ،پرینکا نے کہا کہ یوگی کی قیادت میں نظام قانون بدحال ہوچکا ہے جبکہ راہل گاندھی نے کہا کہـ یہ غنڈہ راج کا ثبوت ہے۔
اتر پردیش کے کانپور میں جمعرات کی دیر رات پولس ٹیم پر بدمعاشوں کے ذریعہ کیے گئے حملہ کو لے کر کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے یوگی حکومت پرتنقیدکی۔پرینکا گاندھی نے کہا کہ بدمعاشوں کو پکڑنے گئی پولس پر بدمعاشوں نے اندھا دھند فائرنگ کر دیا جس میں یو پی پولس کے 8 جوان ہلاک ہو گئے، یو پی میں نظام قانون بالکل خراب ہو چکا ہے۔انہوںنے کہا کہ “بدمعاشوں کو پکڑنے گئی پولس پر بدمعاشوں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس میں یو پی پولس کے سی او، ایس او سمیت 8 جوان ہلاک ہو گئے۔ یو پی پولس کے ان مہلوکین کے اہل خانہ کے ساتھ میری ہمدردی ہے۔ یو پی میں نظام قانون بے حد خراب ہو چکا ہے، جرائم پیشے بے خوف ہیں۔”
ساتھ ہی ساتھ راہل گاندھی نے پورے واقعہ پر کہا کہ:”جو کچھ ہوا وہ یو پی میں غنڈہ راج کا ایک ثبوت ہے۔ جب پولس محفوظ نہیں تو عوام کیسے محفوظ ہوگی؟ میری ہمدردیاں مہلوک جوانوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں اور میں زخمیوں کے جلد صحت مند ہونے کی دعا کرتا ہوں۔” انھوں نے مزید کہا کہ “یو پی میں عام لوگ اور پولس تک محفوظ نہیں ہے۔ نظام قانون کی ذمہ داری خود وزیر اعلیٰ کے پاس ہے۔ اتنے خوفناک واقعہ کے بعد انھیں سخت کارروائی کرنی چاہیے۔ کوئی بھی ڈھلائی نہیں ہونی چاہیے۔”
دوسری جانب سماجوادی پارٹی نے اس واقعہ پر یوگی حکومت کےخلاف آواز بلند کی۔ پارٹی کے ٹوئٹر ہینڈل پر کیے گئے ایک پوسٹ میں لکھا گیا ہے کہ “یوگی سرکار کے جنگل راج میں ’’ہتیا پردیش بنے ‘‘یو پی کے کانپور میں دبش کے دوران اقتدار کا تحفظ حاصل کیے جرائم پیشوں کے ذریعہ حملہ میں سی او سمیت 8 پولس اہلکار ہلاک۔ انتہائی افسوسناک۔ غمزدہ اہل خانہ کے تئیں ہمدردیاں۔ 1-1 کروڑ روپے معاوضہ کا اعلان ہو۔ اقتدار کنکشن کا پردہ فاش ہو۔”
واضح رہے کہ اتر پردیش کے کانپور دیہات میں ایک ہسٹری شیٹر کو پکڑنے گئی پولس ٹیم پر بدمعاشوں نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ میں ڈی ایس پی سمیت 8 پولس اہلکار ہلاک ہو گئے۔ حملے میں 7 پولس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ حالانکہ انکاؤنٹر سے کچھ ہی دوری پر ایک اور انکاؤنٹر ہوا جس میں بتایا جاتا ہے کہ تین بدمعاش بھی مارے گئے ہیں۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...