بقرعید کے دن گوشت تقسیم کریں صدقہ و خیرات کے بہانےقربانی سے پہلو تہی مناسب نہیں

danish-reyaz-1
 آل انڈیا حلال بورڈ کے جنرل سکریٹری دانش ریاض
آل انڈیا حلال بورڈ کے جنرل سکریٹری دانش ریاض
آل انڈیا حلال بورڈ کے جنرل سکریٹری دانش ریاض نے عید الاضحی میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی
ممبئی : قربانی کی جگہ صدقہ و خیرات کرنے والی فکر پر قدغن لگاتے ہوئے آل انڈیا حلال بورڈ کے جنرل سکریٹری دانش ریاض نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے عید الاضحی میں قربانی پیش کریں اور اسلام کی بنیادی تعلیمات کے خلاف کسی فکر کو دامن گیر نہ ہونے دیں ۔دانش ریاض نے کہا کہ’’ قربانی ایک اہم فریضہ ہے لہذا صاحب حیثیت لوگوں کو چاہئے کہ وہ اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور بقر عید کے دن لوگوں کے گھروں میں گوشت تقسیم کریں۔ قربانی کی جگہ صدقہ و خیرات کرنے اور غریبوں کو مالی فائدہ پہنچانے کی خوش نما اپیل دراصل اسلام کی بنیادی تعلیمات پر شب خون مارنا ہے جس کا ملت کو بھرپور جواب دینا چاہئے‘‘ ۔انہوں نےکہاکہ’’ اگر کوئی قربانی کے ساتھ ساتھ صدقہ وخیرات کرتا ہے تو یہ ایک مستحسن قدم ہے کہ غریب و مسکین کی خبر گیری اسلامی تعلیمات کا حصہ ہیں لیکن قربانی ترک کرکےمحض صدقہ و خیرات کو اس کا بدل سمجھ لینا درست نہیں ہے ۔قربانی کے دن قربانی کا گوشت پہنچانا ہی سنت نبوی صلی الله عليه وسلم سے ثابت ہے‘‘ ۔آل انڈیا حلال بورڈ کے جنرل سکریٹری نے البتہ اس بات کی بھی اپیل کی کہ حکومت کی طرف سے وبائی مرض سے نمٹنے کیلئے جو گائڈ لائن جاری کی گئی ہیں ہمیں اس کا لحاظ کرنا چاہئے اور اپنے اپنے علاقوں میں رہتے ہوئے فریضہ قربانی ادا کرنی چاہئے لیکن یہ بات واضح رہے کہ خوف و ہراس کی کیفیت اپنے اوپر طاری کرنا کسی بھی طور مناسب نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ’’فتنے کے دور میں فتنے سے بچنا تو اسلام کا تقاضہ ہے لیکن فتنے کا اسیر ہوجانا اسلامی تعلیمات کے منافی ہے۔‘‘
واضح رہے کہ ملک کی مختلف ریاستوں میں اس فکر کو پروان چڑھایا جارہا ہے کہ لوگ امسال قربانی نہ کرتے ہوئے صدقہ و خیرات کے ذریعہ غریبوں کی مدد کریں اور اس بات کی کوشش کریں کہ کہیں بھی جانوروں کی قربانی نہ ہو۔حکومت کے مختلف نمائندوں نے بھی اس کی اپیل کی ہے کہ مسلمان سادگی کے ساتھ اپنا تہوار منائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *


ہمارے بارے میں

www.maeeshat.in پر ہم اقلیتوں خصوصا  مسلم دنیا میں کاروبار کو متعارف کرانے اور فروغ دینے کا ارادہ رکھتے ہیں جو حلال اور حرام کے حوالے سے اپنے آپ کو ممتاز کرتے ہیں۔ شروع سے ہی اس جریدے/ویب سائٹ نے مسلمان صنعت کاروں اور تاجروں کو قائل کیا ہے کہ وہ ہندوستانی معیشت کو مضبوط بنائیں اور دوسرے کارپوریٹ کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید فروغ دیں۔


CONTACT US

CALL US ANYTIME




نیوز لیٹر