Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

بقرعید کے دن گوشت تقسیم کریں صدقہ و خیرات کے بہانےقربانی سے پہلو تہی مناسب نہیں

by | Jul 16, 2020

 آل انڈیا حلال بورڈ کے جنرل سکریٹری دانش ریاض

آل انڈیا حلال بورڈ کے جنرل سکریٹری دانش ریاض

آل انڈیا حلال بورڈ کے جنرل سکریٹری دانش ریاض نے عید الاضحی میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی
ممبئی : قربانی کی جگہ صدقہ و خیرات کرنے والی فکر پر قدغن لگاتے ہوئے آل انڈیا حلال بورڈ کے جنرل سکریٹری دانش ریاض نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے عید الاضحی میں قربانی پیش کریں اور اسلام کی بنیادی تعلیمات کے خلاف کسی فکر کو دامن گیر نہ ہونے دیں ۔دانش ریاض نے کہا کہ’’ قربانی ایک اہم فریضہ ہے لہذا صاحب حیثیت لوگوں کو چاہئے کہ وہ اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور بقر عید کے دن لوگوں کے گھروں میں گوشت تقسیم کریں۔ قربانی کی جگہ صدقہ و خیرات کرنے اور غریبوں کو مالی فائدہ پہنچانے کی خوش نما اپیل دراصل اسلام کی بنیادی تعلیمات پر شب خون مارنا ہے جس کا ملت کو بھرپور جواب دینا چاہئے‘‘ ۔انہوں نےکہاکہ’’ اگر کوئی قربانی کے ساتھ ساتھ صدقہ وخیرات کرتا ہے تو یہ ایک مستحسن قدم ہے کہ غریب و مسکین کی خبر گیری اسلامی تعلیمات کا حصہ ہیں لیکن قربانی ترک کرکےمحض صدقہ و خیرات کو اس کا بدل سمجھ لینا درست نہیں ہے ۔قربانی کے دن قربانی کا گوشت پہنچانا ہی سنت نبوی صلی الله عليه وسلم سے ثابت ہے‘‘ ۔آل انڈیا حلال بورڈ کے جنرل سکریٹری نے البتہ اس بات کی بھی اپیل کی کہ حکومت کی طرف سے وبائی مرض سے نمٹنے کیلئے جو گائڈ لائن جاری کی گئی ہیں ہمیں اس کا لحاظ کرنا چاہئے اور اپنے اپنے علاقوں میں رہتے ہوئے فریضہ قربانی ادا کرنی چاہئے لیکن یہ بات واضح رہے کہ خوف و ہراس کی کیفیت اپنے اوپر طاری کرنا کسی بھی طور مناسب نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ’’فتنے کے دور میں فتنے سے بچنا تو اسلام کا تقاضہ ہے لیکن فتنے کا اسیر ہوجانا اسلامی تعلیمات کے منافی ہے۔‘‘
واضح رہے کہ ملک کی مختلف ریاستوں میں اس فکر کو پروان چڑھایا جارہا ہے کہ لوگ امسال قربانی نہ کرتے ہوئے صدقہ و خیرات کے ذریعہ غریبوں کی مدد کریں اور اس بات کی کوشش کریں کہ کہیں بھی جانوروں کی قربانی نہ ہو۔حکومت کے مختلف نمائندوں نے بھی اس کی اپیل کی ہے کہ مسلمان سادگی کے ساتھ اپنا تہوار منائیں۔

Recent Posts

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...

کیا بھینس کی قربانی دی جاسکتی ہے؟

کیا بھینس کی قربانی دی جاسکتی ہے؟

قرآنِ کریم نے قربانی کے لیے بَہیمَۃ الْـأَنْعَام کا انتخاب فرمایا ہے۔اللہ تعالیٰ کا ارشاد ِگرامی ہے : (وَیَذْکُرُوا اسْمَ اللّٰہِ فِيْ اَیَّامٍ مَّعْلُومٰتٍ عَلٰی مَا رَزَقَہُمْ مِّنْ بَہِیْمَۃِ الْـاَنْعَامِ فَکُلُوْا مِنْہَا وَاَطْعِمُوْا الْبَائِسَ الْفَقِیْرَ)...

بقرعید میں قربانی کے نام پر جعلسازی کرنے والوں سے ہوشیار رہیں

بقرعید میں قربانی کے نام پر جعلسازی کرنے والوں سے ہوشیار رہیں

جانوروں کی بڑھتی قیمتوں کے ساتھ 1500روپئےاور 1300روپئے کی حصہ کی قربانی ناقابل فہم ہے ممبئی: (معیشت نیوز) کرونا وائرس اور لاک ڈائون کی وجہ سے یوں تو بازار میں جانوروں کی قلت ہے البتہ جو بڑے جانور میسر بھی آرہے ہیں ان کی قیمت اس قدر زیادہ ہے کہ لوگوں کی جیب خاص پر...

قربانی کے جانوروں کی آن لائن خریداری کے فرمان پر مہاراشٹر کے مسلمان برہم

ریاستی حکومت کی گائیڈ لائن سے ملی تنظیموں میں تشویش کی لہر،وزیر اعلیٰ سے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل ممبئی(معیشت نیوز) عید الاضحی کی مناسبت سے قربانی کے جانوروں کی آن لائن خریداری کے حکومتی فرمان پر مہاراشٹر کے مسلمانوں نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔ساتھ ہی مہاراشٹر کے وزیر...