Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

‘این 95 ماسک’ کورونا انفیکشن سے بچانے میں ناکام ، مرکزی حکومت کا انتباہ

by | Jul 21, 2020

N95 Mask

نئی دہلی : ہندوستان میں کورونا وائرس کے قہر کے درمیان ایک حیران کرنے والی خبر سامنے آئی ہے۔ اگر آپ یہ سوچ رہے ہیں کہ این95 ماسک پہننے سے آپ اس انفیکشن سے بچ جائیں گے تو ایسا نہیں ہے۔ مرکزی حکومت نے این95 ماسک کو لے کر سبھی ریاستوں اور مرکز کے ماتحت ریاستوں کو خط لکھ کر متنبہ کیا ہے کہ لوگ سانس لینے والے این95 ماسک کا استعمال نہ کریں۔

حکومت نے کہا ہے کہ این95 ماسک وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے نہیں ہے اور استعمال کرنے والوں کے لیے مضر ہو سکتا ہے۔ حکومت نے اس سلسلے میں جاری ایڈوائزری پر عمل کرنے کی صلاح بھی دی ہے۔

وزارت صحت میں ہیلتھ سروس ڈائریکٹر جنرل راجیو گرگ کا کہنا ہے کہ آپ کی جانکاری میں لایا جاتا ہے کہ سوراخ والی سانس کی مشین لگے این95 ماسک کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اختیار کیے گئے اقدام کے برعکس ہے کیونکہ یہ وائرس کو ماسک کے دوسری طرف پہنچنے سے نہیں روکتا۔

اس کے مدنظر آپ سے گزارش کرتا ہوں کہ سبھی متعلقہ لوگوں کو ہدایت دیں کہ وہ فیس/ماؤتھ کور کے استعمال پر عمل کریں اور این95 ماسک کے نامناسب استعمال کو روکیں۔

Recent Posts

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...