Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

بقرعید میں قربانی کے نام پر جعلسازی کرنے والوں سے ہوشیار رہیں

by | Jul 26, 2020

بھینس

جانوروں کی بڑھتی قیمتوں کے ساتھ 1500روپئےاور 1300روپئے کی حصہ کی قربانی ناقابل فہم ہے
ممبئی: (معیشت نیوز) کرونا وائرس اور لاک ڈائون کی وجہ سے یوں تو بازار میں جانوروں کی قلت ہے البتہ جو بڑے جانور میسر بھی آرہے ہیں ان کی قیمت اس قدر زیادہ ہے کہ لوگوں کی جیب خاص پر راست اثر ڈال رہےہیں ۔ایسے میں کچھ لوگوں کاایسا گروہ بھی منظر عام پر آیا ہے جو بقرعید میں قربانی کے نام پر جعلسازی کا کام کررہا ہے۔اطلاعات کے مطابق ان دنوں بڑے جانور کی قیمت بیس پچیس ہزار سے کم نہیں ہے ایسے میں جو لوگ پندرہ سو (1500)روپئےیا تیرہ سو(1300)روپئے لے کر قربانی کرنے کا ڈھنڈھورا پیٹ رہے ہیں وہ سراسر جعلسازی اور دھوکہ دھڑی کا کام کررہے ہیں لہذا لوگوں کو چاہئے کہ وہ اس جعلسازی کا شکار نہ ہوں اور کسی فریب کار کے جھانسہ میں نہ آئیں۔
واضح رہے کہ ممبئی و دہلی سمیت بڑے شہروں میں ایک وباء یہ در آئی ہے کہ کچھ مدارس و مکاتب کے لوگ یہ کہہ کر کہ وہ قربانی کا گوشت دئے بغیر کہیں اور قربانی کروادیں گے اور ان کی جانب سے فریضہ قربانی ادا کردیں گے 1500یا1300 روپئےکی رقم وصول لیتے ہیں۔لیکن اس رقم کے ذریعہ قربانی کا جانور لینے کی بجائے وہ لوگ خود ہی پوری رقم غڑپ کر جاتے ہیں اور کسی طرح کی قربانی میں مذکورہ رقم کو استعمال میں نہیںلاتے ، اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ جو قیمت وہ لوگوں سے وصولتے ہیں اس قیمت میں انہیں جانور ہی میسر نہیں آتا جبکہ قربانی کرانے کی تفصیلات دریافت کرنے پر وہ واضح تفصیلات دینے سے بھی گریز کرتے ہیںلہذا یہ واضح ہے کہ وہ لوگ مذکورہ رقم ہضم کرجاتے ہیں اور بھروسہ کرنے والوں کو دھوکہ دے جاتے ہیں۔
ممبرا میں مقیم ایک شخص کہتے ہیں ’’میں نے ذاتی طور پر مشاہدہ کیا ہے کہ کچھ لوگ لوگوں کی معصومیت کا فائدہ اٹھاتے ہیں اور ممبئی و تھانے سے قربانی کے نام پر خطیر رقم جمع کرکے ناجائز طور پر ہضم کرجاتے ہیں‘‘۔وہ کہتے ہیں ’’اگر کوئی شخص اس جعلسازی کی تردید کرتا ہے تو وہ میرے پاس آئے اور منھ مانگا انعام لے جائے لیکن وہ یہ ثابت کرکے جائے کہ کس طرح 1500روپیہ لینے والے لوگ قربانی کرتے ہیں‘‘۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سلسلے میں جب معیشت نے ممبئی کی دیگر شخصیات سے دریافت کیا تو حیرت انگیز الزامات سامنے آئے۔کسی نے کہا کہ عید قرباں کے موقع پر جعلسازی کے ذریعہ قربانی کا پیسہ ہضم کرجانا صرف ممبئی و تھانے میں ہی عام نہیں ہے بلکہ اس سے قبل فریضہ حج ادا کرنے والوں کی رقم بھی کچھ لوگ ممبئی میں اس نام پر جمع کرلیا کرتے تھے کہ وہ مکہ مکرمہ میں قربانی کروادیں گے لیکن بیشتر ثبوت ایسے جمع کئے گئے کہ انہوں نے قربانی نہیں کروائی اور پوری رقم ناجائز طور پر ہضم کرلی۔
ممبئی و تھانے سمیت ملک کے دیگر بڑے شہروں میںقربانی کی رقم جمع کرنے والوں سے جب یہ سوال کیا جاتا ہے کہ وہ قربانی کہاں کروائیں گے تو عموماًبہار یا اتر پردیش کے کسی دور افتادہ علاقے کا نام لیا جاتا ہےکہ جہاں رقم دینے والا اگر تفتیش بھی کرنا چاہے تو وہ تفتیش نہ کرسکےاور وہ بآسانی ان لوگوں کو بے وقوف بنا لے جائیں جو ان پر اعتماد اور بھروسہ کرتے ہیں۔

Recent Posts

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...

کیا بھینس کی قربانی دی جاسکتی ہے؟

کیا بھینس کی قربانی دی جاسکتی ہے؟

قرآنِ کریم نے قربانی کے لیے بَہیمَۃ الْـأَنْعَام کا انتخاب فرمایا ہے۔اللہ تعالیٰ کا ارشاد ِگرامی ہے : (وَیَذْکُرُوا اسْمَ اللّٰہِ فِيْ اَیَّامٍ مَّعْلُومٰتٍ عَلٰی مَا رَزَقَہُمْ مِّنْ بَہِیْمَۃِ الْـاَنْعَامِ فَکُلُوْا مِنْہَا وَاَطْعِمُوْا الْبَائِسَ الْفَقِیْرَ)...

قربانی کے جانوروں کی آن لائن خریداری کے فرمان پر مہاراشٹر کے مسلمان برہم

ریاستی حکومت کی گائیڈ لائن سے ملی تنظیموں میں تشویش کی لہر،وزیر اعلیٰ سے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل ممبئی(معیشت نیوز) عید الاضحی کی مناسبت سے قربانی کے جانوروں کی آن لائن خریداری کے حکومتی فرمان پر مہاراشٹر کے مسلمانوں نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔ساتھ ہی مہاراشٹر کے وزیر...

بقرعید کے دن گوشت تقسیم کریں صدقہ و خیرات کے بہانےقربانی سے پہلو تہی مناسب نہیں

بقرعید کے دن گوشت تقسیم کریں صدقہ و خیرات کے بہانےقربانی سے پہلو تہی مناسب نہیں

آل انڈیا حلال بورڈ کے جنرل سکریٹری دانش ریاض نے عید الاضحی میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ممبئی : قربانی کی جگہ صدقہ و خیرات کرنے والی فکر پر قدغن لگاتے ہوئے آل انڈیا حلال بورڈ کے جنرل سکریٹری دانش ریاض نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ تمام احتیاطی تدابیر...