Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

ایودھیا: بابری مسجد کے مقام پر رام مندر تعمیر کے لئے مودی کے ہاتھوں بھومی پوجن کی تیاریاں جاری

by | Aug 2, 2020

ایودھیا

لکھنو: ایودھیا میں پانچ اگست کو بابری مسجد کے مقام پر مندر کی تعمیر کے لئے ہونے والی بھومی پوجن تقریب کے لئے تیاریاں زوروں پر ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی بذات خود ایودھیا میں مندر کی تعمیر کے لئے بھومی پوجن کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیر اعظم مودی کا ہیلی کاپٹر ساکیت ڈگری کالج میدان پر اترے گا جہاں سے وہ شری رام جنم بھومی کے لئے روانہ ہوں گے۔ جس سڑک سے وزیراعظم کا قافلہ گزرے گا، اس کی مرمت کام کام زور شور سے جاری ہے۔ سڑک کے دونوں طرف کے مکانات اور بجلی کے کھمبوں کو پیلے رنگ سے رنگ دیا گیا ہے۔ کچھ خستہ حال مکانات پر پیلا رنگ لگایا گیا ہے۔

میونسپل کارپوریشن کے افسر کھمبوں پر لگے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے پوسٹر اور بینر ہٹا رہے ہیں۔ میونسپل کارپوریشن کے ایک افسر نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ کی ہدایت پر وہ سیاسی جماعت سے متعلق پوسٹر ہٹا رہے ہیں۔ راستوں کو چمکایا جارہا ہے۔ قافلہ کے گزرنے والے راستے کی ہر باونڈری وال کی مرمت کی جارہی ہے۔ افسر نے بتایا کہ غالباً کل تک راستے کو پوری طرح چمکا دیا جائے گا۔

وزیراعظم مودی پانچ اگست کی دوپہر ایودھیا پہنچیں گے جہاں وہ مندر کی تعمیر کے لئے بھومی پوجن اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وارانسی سے خاص طور پر بلائے گئے پروہت بھومی پوجن کروائیں گے۔ اس تاریخی پروگرام میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت کے علاوہ سابق وزیراعلی کلیان سنگھ، اومابھارتی، ونے کٹیار سمیت مندر کی تعمیر سے جڑی کئی ہستیاں حصہ لیں گی۔

پروگرام میں سابق وزیراعظم لال کرشن اڈوانی اور ڈاکٹر مرلی منوہر جوشی کے پہنچنے کی فی الحالی سرکاری طور پر اب تک تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ بھومی پوجن پروگرام کے لے ایودھیا میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور ہر آنے جانے والی گاڑی کو چیک کیا جارہا ہے۔ چار اگست سے بھومی پوجن پروگرام ختم ہونے تک ایودھیا کی سرحد سیل کردی جائے گی۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...