Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

مسجد کی زمین پر مندر کی تعمیر آئینی اقداروں پر حملہ ہے

by | Aug 4, 2020

ایم کے فیضی

ایم کے فیضی

نئی دہلی۔(پریس ریلیز)۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کے قومی صدر ایم کے فیضی نے اپنے اخباری اعلامیہ میں 5اگست 2020کو ایودھیا میں رام مندر کی سنگ بنیاد کی تقریب پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بابری مسجد کی سر زمین پر مسجد کی زبردستی انہدام کے بعد رام مند ر تعمیر کرنا غیر اخلاقی، غیر منصفانہ اور جمہوری اور سیکولر اقدار کیلئے ایک چیلنج ہے۔ ایم کے فیضی نے مزید کہا ہے کہ بابری مسجد طویل عرصہ سے آر ایس ایس کیلئے ایک سیاسی آلہ کار رہا ہے اور رام مندر کے نام پر مذہبی جذبات کو بھڑکاکر مرکز میں بی جے پی اقتدار میں آئی ہے۔ بی جے پی اب ایک مضبوط اکثریت کے ساتھ دوسری میعاد میں حکومت کررہی ہے۔ ملک کے تمام جمہوری اور سیکولر نظاموں کو بی جے پی نے بھگوا رنگ دیدیا ہے تاکہ وہ مسجد کی زمین پر بغیر کسی مخالفت کے مندر کی تعمیر کرسکیں۔ بابری مسجد مقدمے میں سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے کو تمام حق پرست لوگوں اور قانونی ماہرین نے ناانصافی قرار دیا ہے۔ عدالت عظمی نے فیصلے میں درج اپنے ہی انکشافات کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے مسجد کی زمین کو مندر تعمیر کرنے کیلئے حوالے کردیا تھا۔ یہاں تک کہ کانگریس پارٹی کے قائدین جو اب جوش و جذبے کے ساتھ ایودھیا میں مندر کی تعمیر میں بی جے پی کو پیچھے چھوڑنے کی مہم میں لگے ہوئے ہیں۔وہی کانگریس پارٹی کے لیڈران نے عدالت کے فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی تھی۔ یاد رہے کہ یہی کانگریس پارٹی جو مرکز اور اتر پردیش میں بر سر اقتدار تھی اس نے 1949میں مسجد کے اند ررام مورتی رکھنے سے لیکر 1992مسجد کے انہدام تک کئی طرح کی کارروائیوں کے ذریعے آرایس ایس کے ایجنڈے کو کامیاب ہونے میں سہولت فراہم کی تھی۔ کانگریس کے کئی رہنما 5اگست کو ایودھیا میں بھومی پوجا میں مدعو نہ ہونے پر پریشان ہیں۔ ان میں سے کچھ نے یہاں تک کہا ہے کہ مندر کی تعمیر تمام ہندوستانیوں کی رضامندی سے کی جارہی ہے۔ کانگریس قائدین نے ابھی تک یہ نہیں سمجھا ہے کہ انتخابات میں ان کی مستقل شکست ان کے پوشیدہ ہندتوا ایجنڈا کا نتیجہ ہے۔تاہم، وہ ہندوتوا کے ایجنڈے میں بی جے پی سے مقابلہ کرکے اقتدار میں واپسی کا احمقانہ خواب کو ابھی بھی دیکھ رہے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی بھومی پوجا کی تقریب میں شریک ہونے کی اطلاع ہے۔ مسٹر مودی اس حقیقت کو نظر انداز کررہے ہیں کہ وہ 130کروڑ لوگوں کے سیکولر اور جمہوری ہندوستان کے وزیر اعظم ہیں۔ بطور وزیر اعظم رام مندر کی بھومی پوجا کی تقریب میں ان کی شرکت انتہائی غیر اخلاقی، حلف کی خلاف ورزی اور غیر آئینی اقدام ہے۔ ایس ڈی پی آئی قومی صدر ایم کے فیضی نے تمام سیکولر عوام اور پارٹیوں پر زور دیا ہے کہ وہ بی جے پی حکومت کے اس جارحانہ اور اشتعال انگیز اقدامات کی مخالفت کریں اور بابری مسجد مسئلے میں مسلم برادری کے ساتھ کھڑے رہیں۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

جی ہاں ! انجینئرعمر فراہی فکر مند شاعر و صحافی ہیں

جی ہاں ! انجینئرعمر فراہی فکر مند شاعر و صحافی ہیں

دانش ریاض ،معیشت،ممبئی روزنامہ اردو ٹائمز نے جن لوگوں سے، ممبئی آنے سے قبل، واقفیت کرائی ان میں ایک نام عمر فراہی کا بھی ہے۔ جمعہ کے خاص شمارے میں عمر فراہی موجود ہوتے اور لوگ باگ بڑی دلچسپی سے ان کا مضمون پڑھتے۔ فراہی کا لاحقہ مجھ جیسے مبتدی کو اس لئے متاثر کرتا کہ...

سن لو! ندیم دوست سے آتی ہے بوئے دو ست

سن لو! ندیم دوست سے آتی ہے بوئے دو ست

دانش ریاض،معیشت،ممبئی غالبؔ کے ندیم تو بہت تھےجن سے وہ بھانت بھانت کی فرمائشیں کیا کرتے تھے اوراپنی ندامت چھپائے بغیر باغ باغ جاکرآموں کے درختوں پر اپنا نام ڈھونڈاکرتےتھے ، حد تو یہ تھی کہ ٹوکری بھر گھر بھی منگوالیاکرتےتھے لیکن عبد اللہ کے ’’ندیم ‘‘ مخصوص ہیں چونکہ ان...