اردو شاعر راحت اندوری کورونا وائرس کے مثبت معائنہ کے بعد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔
اردو کے مشہور شاعر اور 70 سالہ ڈاکٹر راحت اندوری ، کووڈ پازیٹیو ہونے کے ایک روز بعد منگل کو اندور کے اربندو اسپتال میں انتقال کر گئے۔ اسپتال کے چیئرمین ڈاکٹر ونود بھنڈاری نے بتایا کہ راحت اندوری کو دن کی شروعات ہی میں دل کا دورہ پڑا تھا اور وہ نمونیا میں بھی مبتلا تھے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اتوار کو راحت اندوری کو کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے شبے میں اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جس کے بعد پیر کو وہ کورونا پازیٹیو پائے گئے تھے۔
معروف شاعر نے آج صبح اپنے ٹویٹر پر اپنے مداحوں کے ساتھ کورونا وائرس کی تشخیص کے بارے میں ٹویٹ کیا تھا اور ان سے ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی درخواست کی تھی۔
ان کا شمار موجودہ دور کے اردو کے مشہور شعراء میں ہوتا تھا۔ ستر سالہ نغمہ نگار نے بالی ووڈ کی کئی فلموں کیلئے گیت بھی لکھے تھے جن میں ’منا بھائی ایم بی بی بی ایس‘، ’گھاتک‘ اور ’قتل‘ کے نام قابل ذکر ہیں۔

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت
ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...