Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

مودی حکومت ملک کو خطرے کی طرف لے جانے کی کوشش کررہی ہے۔ ایس ڈی پی آئی

by | Aug 13, 2020

دہلان باقوی

دہلان باقوی

نئی دہلی۔(پریس ریلیز)۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کے قومی نائب صدر دہلان باقوی نے اپنے جاری کردہ اخباری اعلامیہ میں ملک میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری کی رپورٹس، مرکزی حکومت کی طرف سے سرکاری محکموں اور پبلک سیکٹر س میں خالی عہدوں کو پر نہیں کئے جانے کے رپورٹس پر اپنے رعمل میں کہا ہے کہ آر ایس ایس کے ذریعہ کار فرما مودی حکومت ملک کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔ دہلان باقوی نے مزید کہا ہے کہ معتبر اطلاعات اور اعداد وشمار کے مطابق مرکزی حکومت کے محکموں میں 800,000سے زیادہ آسامیاں خالی ہیں۔ محکمہ داخلہ کے علاوہ تمام محکموں میں ملازمین کی تعداد کم ہورہی ہے۔ مرکزی حکومت نے اس وقت تقرریوں کو منجمد کردیا ہے جب تعلیم یافتہ نوجوانوں کی بے روزگاری 24%فیصد کے خطرناک حد تک پہنچ گئی ہے۔ جیسا کہ پارلیمنٹ کے آخری بجٹ اجلاس کے دوران وزیر جتیندر سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ 31مارچ 2018تک 6.53لاکھ خالی آسامیاں کو بھرتی نہیں کیا گیا ہے۔ جبکہ 2019-2020کے اعداد وشمار سرکاری طور پر دستیاب نہیں ہیں، لیکن اس عرصے میں ایک لاکھ سے زیادہ ملازمین ریٹائر ہوچکے ہیں۔ ابھی حال ہی کے رپورٹس کے مطابق ریلوے میں 3.5لاکھ خالی آسامیاں ہیں اور ریلوے نے نئی تقرریوں کو منجمد کردیا ہے۔سال 1994میں منظم ملازمت کے شعبے میں مرکزی حکومت کے ملازمین کا حصہ 12.4%فیصد تھا جب اب گھٹ کر8%فیصد سے کم ہوگیا ہے۔ جبکہ محکمہ داخلہ میں نیم فوجی دستوں سمیت ملازمین کی فیصد میں 2006کے مقابلے میں 32%فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ دیگر تمام محکموں میں ملازمین کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔ تاہم، مرکزی محکمہ میں کانٹراکٹ ورکروں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ ان کی تقرری مزدور قوانین کے کسی بھی اصول کی پاسداری کے بغیر ہورہی ہے۔پبلک سیکٹر یونٹس کی نجکاری کے فیصلے سے روزگار کے مواقع میں بہت کمی واقع ہوگی۔ جبکہ ملک شدید معاشی بحران اور بے روزگاری کا سامنا کررہا ہے، تو حکومت بحرانوں کو حل کرنے میں دلچسپی نہیں لیتی ہے بلکہ اس کے جنونی اور نسلی سیاسی ایجنڈے کو عملی جامہ پہنچانے میں مصروف ہے۔ ایس ڈی پی آئی قومی نائب صدر دہلان باقوی نے مرکزی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر خالی آسامیوں کو پرکرے اور ملک میں بے روزگاری کو کم کرنے کیلئے موثر اقدامات کرے۔ دہلان باقوی نے غیر بی جے پی سیکولر جمہوری سیاسی پارٹیوں کو بھی جاگتے رہنے اور مرکزی حکومت کی تباہ کن نجکاری ایجنڈے کے خلاف مزاحمت کرنے کی مانگ کی ہے۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

جی ہاں ! انجینئرعمر فراہی فکر مند شاعر و صحافی ہیں

جی ہاں ! انجینئرعمر فراہی فکر مند شاعر و صحافی ہیں

دانش ریاض ،معیشت،ممبئی روزنامہ اردو ٹائمز نے جن لوگوں سے، ممبئی آنے سے قبل، واقفیت کرائی ان میں ایک نام عمر فراہی کا بھی ہے۔ جمعہ کے خاص شمارے میں عمر فراہی موجود ہوتے اور لوگ باگ بڑی دلچسپی سے ان کا مضمون پڑھتے۔ فراہی کا لاحقہ مجھ جیسے مبتدی کو اس لئے متاثر کرتا کہ...

سن لو! ندیم دوست سے آتی ہے بوئے دو ست

سن لو! ندیم دوست سے آتی ہے بوئے دو ست

دانش ریاض،معیشت،ممبئی غالبؔ کے ندیم تو بہت تھےجن سے وہ بھانت بھانت کی فرمائشیں کیا کرتے تھے اوراپنی ندامت چھپائے بغیر باغ باغ جاکرآموں کے درختوں پر اپنا نام ڈھونڈاکرتےتھے ، حد تو یہ تھی کہ ٹوکری بھر گھر بھی منگوالیاکرتےتھے لیکن عبد اللہ کے ’’ندیم ‘‘ مخصوص ہیں چونکہ ان...