Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

مولانا عبد الحسیب اصلاحی کو یاد کیا گیا

by | Aug 15, 2020

IMG-20200815-WA0001

ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی

آج سہ پہر مرکز جماعت اسلامی ہند کے کانفرنس ہال میں اساتذہ الاساتذہ مولانا عبد الحسیب اصلاحی (25 فروری 2020) کی حیات و خدمات پر شائع ہونے والے ، انجمن طلبۂ قدیم جامعۃ الفلاح ، اعظم گڑھ کے ترجمان ماہ نامہ ‘حیاتِ نو’ کی اشاعتِ خاص (مئی تا جولائی 2020) کی تقریبِ رونمائی منعقد ہوئی _ اس باوقار تقریب میں راقم کو بھی شرکت کرنے کا موقع ملا _

           مولانا عبد الحسیب جماعت اسلامی ہند کے اوّلین ارکان اور جامعۃ الفلاح ، اعظم گڑھ کے بانیوں میں سے تھے _جنوری 1964 میں وہ جامعۃ الفلاح سے وابستہ ہوئے اور 40 برس تک وہاں تدریس کی خدمت انجام دی _ ان کے تلامذہ کی تعداد ہزاروں میں ہے _ قرآن مجید کی تدریس میں انہیں اختصاص حاصل تھا _ عربی زبان میں لکھنے اور ترجمہ کرنے میں مہارت حاصل تھی _ انھوں نے مولانا امین احسن اصلاحی کی کتابوں دعوتِ دین اور اس کا طریقۂ کار ، حقیقتِ شرک اور قرآن میں احکامِ پردہ کا عربی ترجمہ کیا تھا _ مولانا سید ابو الحسن علی ندوی نے مولانا سید ابو الاعلی مودودی کی فکر پر جو تنقیدی کتاب ‘عصر حاضر میں دین کی تفہیم و تشریح’ کے نام سے لکھی تھی اور عربی میں اس کا ترجمہ ‘التفسیر السیاسی للاسلام’ کے نام سے شائع ہوا تھا ، مولانا سید احمد عروج قادری کے قلم سے اس کے جواب کا عربی ترجمہ مولانا اصلاحی نے ‘التفسیر الحقیقی للاسلام’ کے نام سے کیا تھا _ مولانا اصلاحی کا حق تھا کہ انہیں یاد کیا جائے اور ان کی خدمات کا تذکرہ کیا جائے _ انجمن طلبۂ قدیم کے ذمے داروں کا یہ فیصلہ بڑا مبارک ہے کہ انھوں نے ان کی یاد میں یہ خصوصی شمارہ نکالا _

          تقریبِ رونمائی کی ابتدا میں جناب ٹی ، عارف علی ، قیّم جماعت اسلامی ہند نے اظہارِ خیال کیا _ انھوں نے فرمایا کہ ہمارے یہاں اپنے اکابر کی حیات و خدمات پر تحریری کام کرنے کا رجحان نہیں ہے ، حالاں کہ اس کی ضرورت ہے _ انجمن کے صدر جناب مشرّف علی فلاحی نے مولانا سے اپنے قریبی تعلق کو یاد کیا ، ان کی جامعہ کے لیے گراں قدر خدمات کا تذکرہ کیا اور مولانا کی سادگی ، انکسار ، للہیت اور دوسری خصوصیات کا ذکر کیا _ دورانِ گفتگو ان کی آواز بھرّا گئی اور وہ آب دیدہ ہوگئے _

          تقریب کی صدارت مولانا سید جلال الدین عمری ، شیخ الجامعہ و سابق امیر جماعت اسلامی ہند نے فرمائی _ انھوں نے بتایا کہ مولانا عبد الحسیب جماعت اسلامی ہند کی تشکیلِ نو کے فوراً بعد اس سے وابستہ ہوگئے تھے _ جامعۃ الفلاح میں وہ صدر مدرس بھی رہے ، مہتمم تعلیم و تربیت بھی اور ناظم بھی _ ان سے کئی نسلوں نے فیض اٹھایا _ انھیں قرآنی علوم میں مہارت حاصل تھی اور عربی زبان و ادب پر بھی کامل دست رس رکھتے تھے _

         مولانا عبد الحسیب پر یہ خصوصی اشاعت 40 سے زائد مضامین پر مشتمل ہے _ لکھنے والوں میں کچھ ان کے رفقائے کار ہیں اور زیادہ تر شاگرد _ چند مضامین اہلِ خاندان کے قلم سے بھی ہیں _ ان مضامین میں مولانا کی تدریسی خدمات ، تفسیر و علومِ قرآنی میں مہارت ، عربی زبان و ادب سے گہری واقفیت ، ترجمہ نگاری ، اندازِ تربیت ، اخلاق و کردار ، سادگی ، انکسار و تواضع ، تحریکِ اسلامی سے کمٹمنٹ ، امانت و دیانت ، طلبہ اور شاگردوں پر شفقت ، انتظامی صلاحیت اور شخصیت کے دیگر پہلوؤں پر اظہارِ خیال کیا گیا ہے _

         یہ جامعۃ الفلاح کے ایک استاذ اور محسن کی حیات و خدمات پر ایک قیمتی دستاویز ہے _ جن لوگوں نے اسے منظرِ عام پر لانے میں اپنی توانائی صرف کی ہے ، خاص طور سے مدیر مسئول سید راشد حامدی ، مدیر ڈاکٹر ضیاء الدین فلاحی ، مدیر محمد اسعد فلاحی اور منیجر عبد الحاکم مجاہد ، وہ قابلِ مبارک باد ہیں _

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

جی ہاں ! انجینئرعمر فراہی فکر مند شاعر و صحافی ہیں

جی ہاں ! انجینئرعمر فراہی فکر مند شاعر و صحافی ہیں

دانش ریاض ،معیشت،ممبئی روزنامہ اردو ٹائمز نے جن لوگوں سے، ممبئی آنے سے قبل، واقفیت کرائی ان میں ایک نام عمر فراہی کا بھی ہے۔ جمعہ کے خاص شمارے میں عمر فراہی موجود ہوتے اور لوگ باگ بڑی دلچسپی سے ان کا مضمون پڑھتے۔ فراہی کا لاحقہ مجھ جیسے مبتدی کو اس لئے متاثر کرتا کہ...

سن لو! ندیم دوست سے آتی ہے بوئے دو ست

سن لو! ندیم دوست سے آتی ہے بوئے دو ست

دانش ریاض،معیشت،ممبئی غالبؔ کے ندیم تو بہت تھےجن سے وہ بھانت بھانت کی فرمائشیں کیا کرتے تھے اوراپنی ندامت چھپائے بغیر باغ باغ جاکرآموں کے درختوں پر اپنا نام ڈھونڈاکرتےتھے ، حد تو یہ تھی کہ ٹوکری بھر گھر بھی منگوالیاکرتےتھے لیکن عبد اللہ کے ’’ندیم ‘‘ مخصوص ہیں چونکہ ان...