بہار میں 6ستمبر تک پھر لاک ڈاﺅن

bihar

پٹنہ 17 اگست : بہار حکومت نے کورونا انفیکشن کی جاری تیز رفتار کو مد نظر رکھتے ہوئے روک تھام اور بچاﺅ کیلئے لاک ڈاﺅن کی مدت 06 ستمبر کر بڑھادی ہے ۔محکمہ داخلہ کی جانب سے سموار کو جاری ہدایت میں کہا گیا ہے کہ کورونا انفیکشن کے مد نظر مرکزی وزارت داخلہ نے 29 جولائی کو جو نئے رہنمائاصول جاری کئے ہیں ۔ اس کے علاوہ حکومت بہار نے ریاست کی صورتحال کو دیکھ کر اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ریاستی ہیڈکوارٹر ، ضلعی ہیڈکوارٹر ، سب ڈویژنل ہیڈکوارٹر ، بلاک ہیدکوارٹر اور سبھی شہری علاقوں میں یکم اگست سے 06 ستمبر تک اضافی پابندی جاری رکھنے کا فیصلہ لیا ہے ۔اس مدت میں سبھی سرکاری دفاتر 50 فیصدی ملازمین کے ساتھ کھلیںرہیںگے ۔ اس کے ساتھ ہی نجی شعبہ کے دفاتر کوبھی پچاس فیصد ملازمین کے ساتھ کھولنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ جبکہ عدالتی کاموں سے متعلق دفاتر ۔ ادارے پٹنہ ہائی کورٹ انتظامیہ کی جانب سے جاری ہدایتوں کے مطابق کام کر یںگے ۔ سبھی سرکاری اور پرائیوٹ اسپتال اورطبی امور سے متعلق پیدوار اور تقسیم کے یونٹ ، دواکی دکانیں ، جانچ گھر ، کلنیک ، نرسنگ ہوم اور ایمبولینس خدمات متاثر نہیں ہوںگی ۔طبی خدمات سے منسلک سبھی ملازمین ، ڈاکٹروں ، نرسوں ، پارا میڈیکل اسٹاف کے لئے آمدورفت کے وسائل کے استعمال کی اجازت ہوگی ۔ اس کے ساتھ ہی مویشی ڈاکٹر سے متعلق خدمات اور اداروںپر بھی ایسا ہی ضابطہ نافذ رہے گا۔محکمہ داخلہ کی ہدایت میں کہا گیاہے کہ ٹرین اور ہوائی جہازوں کی آمدورفت مرکزی حکومت کے رہنمائاصول کے مطابق پہلے کی طرح ہی چلتی رہیںگی ۔ گارگو، ٹیکسی ، آٹورکشہ اور ہاتھ رکشہ کے آمدورفت کی اجازت ہوگی لیکن پرائیوٹ گاڑیوں کی آمدورفت صرف انہیں سرگرمیوں کیلئے کی جاسکیںگی جس کے لئے لاک ڈاﺅن میں اجازت دی گئی ہے ۔ سرکاری دفاتر کے کام سے متعلق سرکاری اور پرائیوٹ گاڑیوں کے آمدورفت کی اجازت ہوگی ۔ اسی طرح ضروری خدمات سے متعلق لوگوںکو گھر سے کام مقام تک جانے کیلئے گاڑی کے استعمال کی اجازت ہوگی ۔ عوامی اور پرائیوٹ بسیں نہیں چلیںگی ۔لاک ڈاﺅن کی مدت میں تعمیراتی کاموںپر کوئی روک نہیں ہے اور ایسے کاموںسے متعلق سبھی ادارے کھلے رہیںگے ۔ ساتھ ہی زراعتی کام بلاک روک ٹو ک کئے جائیںگے اور اس سے منسلک دکانیں بھی کھلی رہیںگی ۔ پہلے کی طرح ہی سبھی تعلیمی ادارے ، ٹریننگ ، ریسرچ اور کوچنگ ادارے بند رہیںگے ۔ اس دوران آن لائن اور فاصلاتی طریقے سے طلبائکے درس وتدیس کاکام چلتا رہے گا۔اس مدت میں سبھی عبادت گاہیں بند رہیںگی اور کسی بھی طرح کے مذہبی پروگراموں میں لوگوں کو جمع ہونے کی اجازت نہیںہوگی ۔ اس کے علاوہ کوئی سماجی ، سیاسی ، تفریحی ، اکادمک ، ثقافتی اور مذہبی پروگرام کا انعقاد بھی نہیں ہوگا۔ پارک اور جم اس مدت میں بند رہیںگے ۔ پارک ، جم اور تعلیمی ادارے پہلے کی طرح بند رکھے جائیںگے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *